عمران خان کی اخلاق سے گری ویڈیو دیکھی اور دکھائی نہیں جاسکتی، رانا ثناء اللہ
وفاقی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے عمران خان کے حوالے سے ویڈیو دکھائی ضرور گئی ہے مگر ہیڈاوور نہیں کی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی ایسی قابل اعتراض ویڈیو دیکھی ہے جو دکھانے کی تو کیا سنانے کے قابل بھی نہیں ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا چار ماہ قبل عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایڈٹ شدہ ویڈیو کے ذریعے میری کردار کشی کریں گے۔ یعنی اس کا مطلب ہے کہ عمران خان کو پتا تھا کہ جو گند اس نے گھول رکھا ہے اس کی کسی نہ کسی جگہ پر ریکارڈنگ ہوئی ضرور ہے۔ اور وہ لوگوں کو دکھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
بہت اچھا ہوا میری آڈیو لیک ہوگئی میں چاہتا ہوں سائفر بھی لیک ہوجائے، عمران خان
سابق وزیراعظم اور سابق پرنسپل سیکریٹری کی آڈیو لیک، سائفر کی سازش بے نقاب
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی اور اپنی گورنمنٹ کی حد تو کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے پاس کوئی ایسا ذریعہ نہیں اس کی ریکارڈنگ کرسکتے۔ یہ بات چلتی رہی ہے کہ وہ چیزیں آئیں گی ضرور۔ مگر اس کے بعد وہ آئی نہیں ہیں۔
رانا صاحب کو ایک ویڈیو دکھا تو دی گئی لیکن انکے حوالے نہیں کی گئی رانا صاحب کہتے ہیں کہ ویڈیو کسی کو دکھانے والی بھی نہیں 🤭 pic.twitter.com/rGYj5PmChB
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) September 27, 2022
میزبان حامد میر کے سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا مجھے کچھ چیزیں دکھائی گئی ہیں مگر ہیڈاوور نہیں کی گئیں۔
اس پر پروگرام کے میزبان حامد میر نے دعویٰ کیا کہ آپ کے علاوہ بھی بہت سارے لوگوں نے وہ چیزیں دیکھی ہوئی ہیں ، مگر رانا صاحب وہ چیزیں آپ کے قابو میں نہیں ہیں۔
حامد میر کے سوال پر رانا ثناء اللہ کا ایک مرتبہ پھر کہنا تھا کہ وہ میرے ایکسیس میں نہیں ، اور دوسری بات یہ ہے وہ دیکھنے اور دکھانے کے قابل بھی نہیں ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا وزیراعظم آزاد کشمیر کے حوالے سے بہت کچھ ہے ، جس کی تائید حامد میر نے بھی کی۔