مودی سرکار نے بھارت میں حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ غیرفعال کردیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ  کو قانونی تقاضوں کے باعث غیرفعال کیا گیا ہے تاہم وزارت خارجہ کا ردعمل ابھی  تک سامنے نہیں آیا ہے

بھارت کی مودی سرکار نے حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بلاک کردیا گیا ہے۔ بھارتی حکام نے کہا کہ اکاؤنٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کی وجہ سے بلاک کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھارت میں بلاک کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ بھارتی میڈیا نے حکومت پاکستان سے منسوب ایک اکاؤنٹ کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت نواز ٹوئٹر ہینڈلز افواج پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے میں ملوث

 نیوز ایجنسی اے این آئی کی جانب سے شیئرحکومت پاکستان کے ٹوئٹر پیج پرلکھا گیا ہےکہ اکاؤنٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کی وجہ سے بلاک کیاگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ پرلکھا گیا ہے کہ اکاؤنٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کے باعث غیر فعال کیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت  کی جانب  سے  حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کر نے پر وزارت خارجہ کا رد عمل ابھی  تک سامنے نہیں آیا ہے۔

پاکستانی میڈیا نے جون میں اپنی خبروں میں  دعویٰ کیا تھا کہ نئی دہلی نے ہندوستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، 2000 کے تحت متعدد آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس  معطل کرکے ملک میں معلومات کی ترسیل کو روک دیا۔

پاکستان نشریاتی اداروں نے  بتایا کہ  بھارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت متعدد سفارت خانوں، صحافیوں اور کچھ اہم شخصیات کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس پر پابندی لگائی گئی ہے ۔

وزارت خارجہ  نے اس حوالے سے  اپنے ایک ٹوئٹ  پیغام میں کہا تھا کہ ہندوستان میں آوازوں کی کثرت اور معلومات تک رسائی کے لیے جگہ کا کم ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔

متعلقہ تحاریر