خاتون جج کو دھمکیاں : عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔ سابق وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری خاتون جو ڈیشنل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو دھمکیاں دینے پر جاری کیا گیا ہے، اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ میں عمران خان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 504۔ 506 اور 188۔ 189 کے تحت درج کیا گیا تھا جبکہ مقدمے کا نمبر 407 ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری ایک ریلی کے دوران خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر جاری کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔ ان کے خلاف خاتون جو ڈیشنل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو دھمکیاں  دینے پر جاری کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معافی مانگنے انکی عدالت پہنچ گئے

پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف ایف نائن پارک میں ہونے والے جلسے میں جج اور دو اعلیٰ پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جلسے میں تقریر کے بعد عمران خان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم بعد میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمے میں سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کا حکم دیا تھا ۔

اسلام آباد کے  تھانہ بنی گالہ  میں عمران خان کے خلاف مقدمہ  زیر وفعہ 504۔ 506 اور 188۔ 189 کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمے کا نمبر 407 ہے ۔

 پاکستان کی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار وں اور ایک خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی لائیو تقاریر نشر کرنے پر پابندی  بھی عائد  کی تھی ۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کہا تھا  کہ عمران کی ریکارڈ شدہ تقریر کو مؤثر نگرانی اور ادارتی کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے موثر تاخیری طریقہ کار کے بعد ہی نشر کرنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ تحاریر