آڈیو لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے آڈیو لیکس نے سازش کی قلعی کھول دی۔ اب عمران خان عوام کو مزید بےوقوف نہیں بنا سکتے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف واضح ثبوت موجود ہیں، بیرونی سازش کا پورا کھیل بے نقاب ہوگیا۔ سیاست اور کرسی کی خاطر آئین توڑنے پر شرم آنی چاہیے، قوم ایسے غدار کو معاف نہیں کرے گی، عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ معاملہ اب قومی سلامتی اور آئین کا ہے۔ عمران خان کا اقدام کرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف نے ملکی سلامتی سے کھیل کھیلا، اسی لئے وفاقی کابینہ کی سب کمیٹی نے آڈیولیکس کے معاملے پر ایف آئی اے کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومت اس معاملے میں تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

حکمرانوں کا شکریہ جنہوں نے سائفر کو دوبارہ زندہ کردیا، عمران خان

نواز شریف سزا دلانےمیں ملوث کرداروں کے احتساب کاسوال گول کرگئے

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے مابین سامنے آنے والی مبینہ آڈیولیک سے سب کچھ واضح ہوچکا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مبینہ سائفر کے معاملے پر جو ڈرامہ رچایا گیا اس نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے اگر7 تاریخ کو سائفرآگیا تھا تو اس وقت قوم کوکیوں نہ بتایا کہ سازش ہورہی ہے، جب علم ہوگیا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہورہی ہے اور اقتدار جارہا ہے تو 27 مارچ کو اس کا ڈھنڈورا پیٹا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست اورکرسی کی خاطر آئین توڑنے پر عمران خان کو شرم آنی چاہیے، قوم ایسے غدار کو معاف نہیں کرے گی، عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جایا سکتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ حقیقی آزادی والے نے کہا، امریکا کا نام نہ لینا، آپ کو پتا تھا، آپ سلامتی سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ عمران خان نے عوام کو گمراہ کیا اور انارکی پھیلانے کی کوشش کی۔ پہلے سازش بنائی، پھر کھیلنے کی بات کی۔ سیاست و کرسی کی خاطر آئین توڑا، اسپیکر و صدر سے آئین شکنی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں افراتفری پیدا کی، اتحادی چھوڑ گئے تو پھر سازش گھڑی لیکن اب بیرونی سازش کا پورا کھیل بے نقاب ہوچکا ہے۔ آڈیو لیکس نے سازش کی قلعی کھول دی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ لیکس 28 اور30ستمبر کو آئیں، سائفر پر کابینہ میٹنگ میں تفصیلی بات ہوئی۔ اسے پبلک نہیں کیا جاسکتا اس لیے منٹس میں تبدیل کر کے کھیل کھیلنے کا تماشا کیا گیا، یہ معاملہ اب قومی سلامتی اور آئین کا ہے۔ عمران خان کا اقدام کرمنل کے زمرے میں آتا ہے، اب واضح ثبوت موجود ہیں، تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر