سیکورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی ، 4 دہشتگرد ہلاک

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا کے علاقے ٹانک میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی سائفر کی گمشدگی: وفاقی کابینہ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی؟

نئے سائیں نئی ٹیم نئے ریٹ: کراچی کی زمینوں کو ٹھکانے لگانے کے منصوبے پر عملدرآمد تیز

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے اندرونی علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ تحاریر