الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی الیکشن سے فرار کی کوشش ناکام بنادی

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کروانے سے معذرت کی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مقررہ  تاریخ پر پولنگ کروانے کی ہدایات جاری کردیں

الیکشن کمیشن پاکستان نے حکومت سندھ کی کراچی اورحیدرآباد  میں بلدیاتی الیکشن سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد کردی ۔

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کراچی اور حیدر آباد  کے بلدیاتی الیکشن   کروانے سے معذرت کرتے ہوئے  کہا تھا کہ  پولیس نے سیکیورٹی کی فراہمی سے انکار کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے بلدیاتی انتخابات: سندھ حکومت پولیس نہ ہونے کا عذر لے آئی

الیکشن کمیشن حکام نے سندھ حکومت کی صوبے  میں بلدیاتی الیکشن  کے دوسرے مرحلے سے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے   اعلان کردہ تاریخ کو پولنگ کروانے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

ای سی پی بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان برقرار رکھنا صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔

کمیشن کے حکام نے حکومت سندھ کو واضح طور پر ہدایت جاری کیں کہ انتخابات کے موقع پر پولیس سیکیورٹی یقینی بنائی جائے یہ صوبائی حکام کی ذمہ داری ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ 14 سال سے صوبے پر حکمرانی کرنے والی  پاکستان پیپلزپارٹی نے بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے  پولیس سیکیورٹی کا عذر پیش کیا تھا ۔

سندھ پولیس نے کراچی میں بلدیاتی انتخات سے 3 ہفتے قبل محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی ڈیوٹی کے لیے پولیس دستیاب نہیں ہے۔

سندھ پولیس نے اپنے خط میں استدعا کی ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق امور 3 ماہ کے لیے موخر کیے جائیں۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے 16 ہزار 786 اہلکار کمی کا سامنا ہے۔

متعلقہ تحاریر