مریم نواز سائفر (سفارتی کیبل) سے بالکل ناواقف نکلیں

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کی نائب صدر مریم نواز بظاہر سائفر یا سفارتی کیبل سے مکمل طور پر لاعلم ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کی نائب صدر مریم نواز بظاہر سائفر یا ڈپلومیٹک کیبل سے مکمل طور پر لاعلم ہیں کیونکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیرونی ممالک نے اب پاکستان کو سائفر بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو سائفر پر سازش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیے

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز لندن روانہ ہوگئیں

فوج سیاست سے دور ہوچکی اور دور ہی رہنا چاہتی ہے،2ماہ بعد ریٹائر ہوجاؤں گا، آرمی چیف

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا تب ہوگا جب ایک لفنگے اور تلنگے شخص کو ملک کے مستقبل سے کھیلنے کے لیے وزیراعظم کا دفتر دے دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا یہ اس وقت ہوتا جب آپ ایک تلنگے کو لاکر بٹھا دیتے ہیں پرائم منسٹر آفس میں ، کہ کھیلوں 22 کروڑ عوام کی تقدیر سے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ کے حکام اب یہ کہہ رہے ہیں کہ عالمی سطح پر پاکستان کا رابطہ منقطع ہے کیونکہ بیرونی ممالک اب پاکستان کو سائفر بھیجنے سے گریزاں ہیں کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں پتا نہیں اس سائفر کے ساتھ کیا ہوگا ، کہیں اس کے منٹس تبدیل کرکے اس کو سازش تو نہیں بنا دیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ ایک سینئر سیاستدان ہونے کے ناطے مسلم لیگ ن کے نائب صدر کو معلوم ہونا چاہیے کہ سائفرز یا ڈپلومیٹک کیبلز وزارت خارجہ کے سفیر بھیجتے ہیں دوسرے ممالک نہیں بھیجتے۔

انہوں نے سائفر کے حوالے سے مریم نواز کے علم میں کمی پر حیرت کا اظہار کیا کیونکہ ان کی اپنی سیاسی جماعت نے ایک بار سائفر کی صداقت کو مسترد کیا تھا اور پھر گمشدہ سائفر کے حوالے سے اعلیٰ اختیاراتی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔

تجزیہ کاروں نے مریم نواز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو سفارتی معاملات سے آگاہ ہونا چاہیے تاکہ جھوٹے بیانات دے کر شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ تحاریر