ڈاکٹرعامر لیاقت اور جج ارشد ملک کے قتل کے انکشافات میں کتنی سچائی ہے
نجی خبر رساں ادارے 24 نیوز ایچ ڈی نے ایک ہیکر کے چونکے دینے والے انکشافات نشر کیے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عامرلیاقت کی فحش وڈیوز لیک اور قتل میں پی ٹی آئی سربراہ عمران خان ملوث ہیں، ہیکر نے جج ارشد ملک کے قتل کی ذمہ دار ی عمران خا ن پر عائد کی ہے

ایک نجی خبر رساں ادارے24 نیوز ایچ ڈی نے سابق رکن قومی اسمبلی اور معروف اسکالر ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کے قتل میں عمران خان کے ملوث ہونے اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے حوالے سے ایک ہیکرز کے انکشافات کیے ہیں۔
ٹی وی چینل 24 نیوز ایچ ڈی نے ایک رپورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دیگر کے بارے میں "ہیکرز” کے انکشافات کیے ہیں تاہم کہانی کی ساکھ مشکوک دکھائی دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سابقہ اہلیہ نے عامر لیاقت کی یادداشتوں پر مشتمل وڈیو شیئر کردی
ٹی وی چینل نے ایک ہیکر کے چونکے دینے والے انکشافات نشر کیے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عامرلیاقت کی فحش وڈیوز اور قتل میں پی ٹی آئی سربراہ عمران خان ملوث ہیں۔
24 نیوز ایچ ڈی کی رپورٹ کے مطابق ہیکر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت حسین کے قتل کے ناقابل تردید شواہد سیکیورٹی اداروں کو پہنچا دیئے گئے ہیں ۔
ہیکر نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر عمران خان کے خلاف ثبوت عوام کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔ ہیکر نے جج ارشد ملک کے قتل کی ذمہ دار ی عمران خا ن پر عائد کی ہے ۔
نیوز رپورٹ میں ہیکر کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو تشدد کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکالا گیا جس کے بعد وہ کبھی وزیر اعظم ہاؤس نہیں آ سکیں۔
ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی اہلیہ لاہور میں اپنی سہیلی کے مقیم رہیں اور طلاق کا حصول چاہتی ہیں۔ ہیکر نے فرح گوگی اور سابق وزیر اعظم کی آڈیو لیک کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
24 نیوز نے ہیکر کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بشریٰ بی بی اپنے سابق شوہر خاور مانیکا کو پولیس افسر پر سبق سیکھانے کی بھی ہدایات دیتی رہیں ہیں ۔
ہیکر کے مطابق بشریٰ بی بی نے خاور مانیکا کو کہا کہ اس پولیس افسر کو مرغا بنائیں اسکی ہمت کیسے ہوئی ہمارے خاندان کو آنکھ اٹھا کر دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیے
ڈاکٹر عامر لیاقت کو 40 کروڑ روپے کیلئے قتل کیا گیا، دانیہ کی والدہ کا دعویٰ
نیوز رپورٹ میں ہیکر سے منسوب دعوے میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان سے قبل اس اور معروف سیاستدان کو شادی کی پیشکش کی تھی ۔
لیکن اس سیاست دان نے اس کی تجویز کو یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دیا کہ: ہمیں پیری فقیری کی عبادت پسند نہیں ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ہمارے لیے طلاق لے ۔
نیوز چینل نے دعویٰ کیا، ’’معلومات افشا کرنے کے چند گھنٹے بعد ہیکر نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیاگیاتاہم تجزیہ کاروں نے خبر کی سچائی پر سوالات اٹھائے اور اسے جعلی خبر قرار دیا ۔
تجزیہ کاروں نے کہا کہ اشاعت کے ذرائع کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی اور نیوز چینل نے اپنی خبروں میں اس طرح کے دعووں کا حوالہ دیا۔









