وزیراعظم نے تھر کی کوئلہ کانوں کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کی ہدایت کردی
وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے مابین تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کا منصوبہ اشتراک سے بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تھر کی کوئلہ کانوں کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر کا کوئلہ بجلی گھروں میں استعمال ہونے سے ملک کو سالانہ 2 ارب ڈالر سے زیادہ کے زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےان خیالات کا اظہار تھر کوئلہ کانوں کو ریلوے لائنز سے منسلک کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کے ساتھ طے شدہ معاہدے اب بھی لاگو ہیں، آئی ایم ایف
پی ٹی آئی نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے امریکی بینک میں اکاؤنٹ کھول لیا
اجلاس میں بتایا گیا کہ تھر کی کوئلہ کانوں کو ریلوے لائنز سے منسلک کرنے سے مقامی کوئلہ جامشورو، پورٹ قاسم اور ملک کے دوسرے پاور پلانٹس کے ساتھ ساتھ مقامی صنعت کو بھی فراہم کیا جائے گا، اس سے کوئلہ و ایندھن کی در آمد میں خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ترجیحی بنیادوں پر اس منصوبے پر کام کرنے اور اسے مارچ 2023 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے مابین تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کا منصوبہ اشتراک سے بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔









