لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور بانی رکن حامد زمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایوان بالا کے احاطے سے تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو گرفتار کرلیا ،وفاقی وزیر داخلہ نے ان کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی تاہم ایف آئی اے نے پی ٹی آئی سینیٹرکی گرفتاری کی خبر کو بے بنیاد کہتے ہیں کہا کہ سیف اللہ نیازی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے پہلے ہی رہنما سینیٹر سیف اللہ نیازی گرفتارکرلیا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انہیں حراست میں لیا ہے۔
تحریک انصاف کے سینیٹرسیف اللہ نیازی کو ایف آئی آے نے حراست میں لے لیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے سینیٹر کوایوان بالا کے احاطے سے اغوا کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کی احتجاج کی تنبیہہ: حکومت منتخب سینیٹر کے گھر گھس گئی
ذرائع نے کہا کہ سیف اللہ نیازی پرغیرقانونی فنڈنگ سے نامنظور نامی ویب سائٹ چلانے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ ان کا لیپ ٹاپ اورایک موبائل فون بھی قبضے میں لیا گیا تھا۔
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ زیر حراست ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ سیف اللہ نیازی کوپوچھ گچھ کیلئےحراست میں لیا گیا ہے تاہم ضرورت پڑی کو انہیں با قاعدہ گرفتار کرلیں گے۔
جبکہ دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ کی گرفتاری کی تردید کی ہے ۔
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے حکام کی جان سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کی احاطہ سینیٹ سے گرفتاری کی خبر بے بنیاد ہے
ایف آئی اے اعلامیہ میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ایف آئی اے کے کسی ونگ نے سیف اللہ نیازی کو گرفتار نہیں کیا ۔
رہنما تحریک انصاف افتخار درانی نے کہا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغوا کرکے قانون کی مذاق بنایا گیا ہے۔ ان کا ذاتی سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔
سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغوا کرلیا گیا ہے،پہلے بھی ان کے گھر کے اوپر حملہ کیا گیا تھا اور ذاتی سامان تحویل میں لیا گیا تھا
قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، آج تک پاکستان میں ایسا نہیں ہوا
— Dr. Iftikhar Durrani (@IftikharDurani) October 7, 2022
سابق وفاقی وزیر اسدعمر نے ایف اللہ نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے انہیں ایوان بالا سے حراست میں لیا گیا ہے ۔
اسد عمر نےاپنے ٹوئٹر پیغام میں سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کو فسطایت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تو کال بھی نہیں دی کہ اسلام آباد میں خوف پھیل گیا ہے ۔
سینیٹ کے احاطے سے سینیٹر اٹھا لیا گیا. بدترین فسطائیت کا دور https://t.co/MLZDl73xuU
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 7, 2022
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکمرانوں میں عوام کا خوف ہے۔ ابھی تک احتجاج کی کال نہیں دی جبکہ اسلام آباد میں کیٹینرز کھڑے کردیئے گئے ہیں۔
ابھی تو کال بھی نہیں دی اور اسلام آباد میں کنٹینیر بھر دئیے. کتنا خوف ہے ان کو عوام سے؟ #الیکشن_واحد_حل
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 7, 2022
دوسری جانب ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد زمان کو بھی غیرملکی فنڈنگ کیس میں لاہور میں ان کے دفتر سے حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ 2013 میں انصاف ٹرسٹ کے بینک اکاؤنٹ میں 0.625 ملین ڈالر جمع کرائے گئے اور ٹرسٹ قواعد و ضوابط کی پاسداری نہیں کرتا۔