بلاول والد کو بستر مرگ اور قوم کو سیلاب میں ڈوبا چھوڑ کر جرمنی پہنچ گئے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا سے وطن واپس پہنچے اور والد کی عیادت کی، عمران خان پر الزامات سے بھرپور پریس کانفرنس کے بعد دوبارہ غیر ملکی یاترا پر جرمنی  پہنچ گئے، قوم دیکھتی رہ گئی کہ اب شاید امریکا سے واپسی پر سیلاب متاثرین کے لیے کوئی امداد سرگرمی شروع کی جائے گی

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری امریکا سے وطن واپس پہنچے تواپنی والد سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی عیادت کی اور ایک مرتبہ پھر سے بیرون ملک سرکاری دورے پر جرمنی روانہ ہوگئے ۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری امریکا کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچیں اور چند روز آران کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے سرکاری دورے پر جرمنی روانہ ہوگئے ۔  انہوں نے امریکا سے واپسی  سابق صدر مملکت کی عیادت بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیے

سابق صدر آصف علی زرداری شدید علیل، ڈاکٹرز کا بیرون ملک علاج کا مشورہ

بلاول نے امریکا سے وطن واپسی پر کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں داخل  پی پی کے شریک چیئرمین   آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر عاصم نے انہیں ان کے والد کی صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔

سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے انہوں نے پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تنقید کی نشانہ بنایا  اور کہا کہ ملک میں تباہی مچی ہوئی ہے جبکہ وہ لانگ مارچ  کا اعلانات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہی ختم نہیں ہوئیں سندھ میں ابھی بھی بلوچستان سے پانی آرہا ہے جبکہ صوبے کا 50 فیصد حصہ ابھی بھی زیرآب ہے۔ سیاسی مقابلے کریں گے تاہم پہلی ترجیح سیلاب متاثرین کی مدد ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان پر چندہ چوری کا الزام بھی عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ صرف چندہ چوری میں ملوث ہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی امداد  میں بھی غبن کررہے ہیں۔

امریکا سے وطن واپسی پر چند روز آرام کے بعد بلاول بھٹو زرداری اپن ےوالد آصف علی زرداری کو بستر مرگ جبکہ اپنی  قوم کو سیلابی پانی  میں ڈوبا چھوڑ کر  دوبارہ سے غیر ملکی یاترا پر نکل گئے ۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنی جرمن ہم منصب کی دعوت پر پہلی مرتبہ جرمنی کے سرکاری دورے پر پہنچیں جہاں وہ اعلیٰ جرمن حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔

وزیر خارجہ  کا کہنا تھا کہ دو دہائیوں کے بعد یورپ میں کسی نئے پاکستانی قونصل خانے کا کھلنا دو طرفہ خوشگوار تعلقات کا عکاس ہے۔میونخ میں قونصل خانہ  جلد فعال ہوکر پاکستانیو ں  کی خدمت کرے گا ۔

متعلقہ تحاریر