نئے نیب قوانین کے تحت مالی بدعوانی میں ملوث سیاست دانوں کو رعایت ملنے لگیں

پیپلزپارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر خورشید شاہ کے داماد رکن سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ  کی مالی بدعنوانی میں ملوث ہونے کا کیس ختم کردیا گیا، احتساب عدالت نے تینوں ارکان اسمبلی  ایم سردار چانڈیو، برہان چانڈیو اور وفاقی وزیر کے داماد کے خلاف نیب انکوائری واپس متعلقہ اداروں کو بھیجنے کا حکم دے دیا

قومی احتساب بیورو کے قوانین میں ترمیم کے بعد نئے نیب آرڈیننس کے تحت  مالی بدعنوانی میں ملوث  پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ  کے داماد رکن سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ، سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو رعایت فراہم کردی گئی ۔

نئے ترمیم شدہ نیب قوانین کے تحت کرپشن کیسز میں رعایت کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز سکھرکی  احتساب عدالت نے تین ممبر صوبائی اسمبلی سمیت چار ملزمان کی درخواستیں  ضمانت نمٹا دیں ۔

یہ بھی پڑھیے

پیپلزپارٹی اور نون لیگی رہنماؤں کے خلاف 50 نیب کیسز بند کردیئے گئے

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر خورشید شاہ کے داماد رکن سندھ اسمبلی اویس قادرشاہ مالی بدعوانی کے کیس میں عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی درخواست نمٹا دی گئیں۔

سندھ اسمبلی کے ارکان ایم سردار چانڈیو، برہان چانڈیو  بھی  دیگر الگ الگ مقدمات میں عدالت میں پیش ہوئے جنہیں نئے قوانین کے تحت سہولت فراہم کرتے ہوئے رعایت فراہم کیں گئیں۔

احتساب عدالت نے تینوں ارکان اسمبلی ایم سردار چانڈیو، برہان چانڈیو اور وفاقی وزیرکے داماد کے خلاف نیب انکوائری واپس متعلقہ اداروں کو بھیجنے کا حکم دے دیا ۔

یاد رہے کہ  تینوں ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثہ رکھنے کے الزام میں کیس زیر سماعت تھے تاہم احتساب عدالت سے درخواست ضمانت نمٹا دینے کے بعد تینوں ایم پی ایز کو نیب سے بڑی رعایت مل گئی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے قوانین میں تبدیلی کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے خلاف 50 ریفرنسز واپس  لے لیے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

قومی احتساب بیورو کا آصف زرداری کو تمام کیسز میں کلین چٹ  دینے کا فیصلہ

نیب قوانین میں نئی ​​تبدیلیوں سے مستفید ہونے والے رہنماؤں میں وزیراعظم شہبازشریف، حمزہ شہباز، یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر شامل ہیں۔

 پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے خلاف یو ایس فنڈ کرپشن کیس اور راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کرپشن کیسز بند کیے گئے ہیں

احتساب عدالتوں نے ریفرنسز کو اپنے دائرہ اختیارسے باہر قرار دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اوران کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس بھی واپس کر دیا گیا۔

قومی احتساب قوانین میں تبدیلی کے بعد پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا، اعزازہارون، سابق وزیراعلیٰ کے پی سردار مہتاب عباسی اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف ریفرنسز واپس کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ قومی اسمبلی نے قومی احتساب (دوسری ترمیم) ایکٹ، 2022 کثرت رائے سے منظور کیا، جس میں قومی احتساب آرڈیننس، 1999 (NAO) میں ترمیم کی گئی۔

نئی ترامیم کے تحت قومی احتساب آرڈیننس (NAO) 1999 کے مطابق بدعنوانی اور بدعنوانی کے جرم کی مالیت 500 ملین روپے سے منسلک ہوگی۔

متعلقہ تحاریر