ملالہ کو 6 سال بعد وطن واپسی پر فوجی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی

ملالہ یوسف زئی نوبل انعام ملنے کے بعد پہلی مرتبہ 12 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گی، وہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی اس موقع پر انہیں انتہائی سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، لالہ یوسفزئی ممکنہ طور پر ملالہ فنڈ سے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کریں گی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اگلے ہفتے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔ ملالہ نوبل انعام حاصل کرنے کے بعد پہلی بار وطن واپس آرہی ہیں، ان کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نوبل انعام ملنے کے بعد  پہلی مرتبہ اپنے وطن واپس آرہی ہیں۔ ان کی سیکیورٹی کیلئے سخت ترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ملالہ کی حفاظت کے لیے فوجی اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے

ملالہ فلم جوائے لینڈ کی ایگزیکٹو پروڈیوسربن گئیں،فیروز خان کا فلم پر پابندی کا مطالبہ

لڑکیوں کی تعلیم کی مہم چلانے والی ملالہ یوسف زئی 12 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گی۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ملالہ کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت جاری  کی ہے ۔

ملالہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سندھ  پولیس کا  ایک خصوصی یونٹ انتظامات کر رہا ہے۔انہیں کراچی سے سخت سیکیورٹی میں دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لے جایا جائے گا۔

لالہ یوسفزئی ممکنہ طور پر ملالہ فنڈ سے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کریں گی۔ آئی آر سی فنڈز کا استعمال سیلاب زدہ سندھ اور بلوچستان میں لڑکیوں اور خواتین کو نفسیاتی مدد فراہم کرنے کے لیے کرے گا۔

مشہور بین الاقوامی صحافی مارینا بابر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ملالہ ایک ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کررہی ہیں جب سوات ایک مرتبہ پھر سے دہشتگردوں کے قبضے میں جا رہا ہے ۔

ملالہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی  سرگرمیوں میں حصہ لینے 12 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گی  تاہم اتنے سالوں بعد بھی سوات میں کچھ نہیں بدلا  ہے ۔

یاد رہے کہ نوبل انعام یافتہ  ملالہ یوسف زئی 2012 میں ایک قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد بیرون ملک چلی گئیں تھیں جبکہ انہیں لڑکیوں کی تعلیم کی کوششوں پر مشترکہ طور پر نوبل پرائز سے نوازا گیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر