چیئرمین تحریک انصاف نے حارث رؤف کو بہترین باؤلر قرار دے دیا

عمران خان کی اڈیالہ گاؤں کے نزدیک بچوں اور نوجوانوں سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے متعلق سوالات و جوابات۔

سابق وزیر اعظم پاکستان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو بہترین باؤلر قرار دے دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ہیلی کاپٹر گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان سے واپسی کے دوران فنی خرابی کا شکار ہوگیا جس بنا پر ان کے ہیلی کاپٹر کی اڈیالہ گاؤں کے قریب ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

سہ فریقی ٹی 20 سیریز: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

لیونل میسی رواں سال اپنے کیریئر کا آخری ورلڈکپ کھیلیں گے

جس جگہ پر ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی وہاں بچے اور نوجوان کرکٹ کا میدان سجائے بیٹھے تھے، اپنے درمیان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈؑر کو دیکھ کر وہاں موجود تمام کھلاڑیوں کی خوشی دیدنی تھی۔

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان بھی بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ گھل مل گئے اور سوالات و جوابات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

عمران خان نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے باؤلر ہیں۔ گراؤنڈ میں موجود نوجوان نے لقمہ دیا کہ شاہنواز دھانی بھی اچھا باؤلر ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سے متعلق سوال کیا کہ وہ کیسا پلیئر ہیں؟ اس پر سب نے یک زباں ہو کر جواب دیا کہ وہ بالیں بہت مس کرتے ہیں ، 45 گیندوں پر 50 رنز بناتے ہیں۔

اس دوران ایک بچہ دوڑتا ہوا اس نے چیئرمین تحریک انصاف کو سلام کیا اور ہاتھ ملایا ، عمران خان نے سلام کا جواب دیا اور بچے کے سر پر ہاتھ پھیرا۔

بعدازاں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان براستہ سڑک بنی گالہ روانہ ہوگئے۔

متعلقہ تحاریر