سوات واقعہ :مراد سعید کا اسپتال کا دورہ،  سلیم صافی تنقید کی زد میں

جیو نیوز کے اینکر پرسن سلیم صافی نے تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سوات واقعے کے متاثرین سے جاکر نہیں ملا جبکہ مراد سعید اسپتال نے دورہ کرکے زخمیوں سے ملاقات کی ہے ، سوشل میڈیا صارفین نے اینکر پرسن کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ مراد سعید نے وادی میں پیش آئے واقعے کی مذمت بھی کی

جیو نیوز کے اینکر پرسن سلیم صافی نے سوات فائرنگ کے واقعہ متعلق کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان سمیت تحریک انصاف کا کوئی رہنما جائے وقوع پر نہیں گیا جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔

اینکرسلیم صافی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کا سوات ہے مگر مشکل کی اس گھڑی میں  تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ یا کوئی وزیر سواتیوں کے ساتھ کھڑا نظر نہیں آیا ۔

یہ بھی پڑھیے

سوات میں دہشتگردوں کی اسکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق دو بچے زخمی

انہوں نے  تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں  گزشتہ 9 سال سے عمران نیازی کی حکومت ہے۔ آخری جنرل الیکشن میں  یہاں سے 100 فیصد نشستیں پی ٹی آئی کو دلائی گئیں مگر مشکل میں انہوں نے سواتیوں کو تنہا چھور ڈیا ۔

سلیم صافی کے ٹوئٹ پیغام پرانہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین نے انہیں یاد دلایا کہ مراد سعید  اسپتال کا دورہ  کرچکے ہیں اور وہاں زخمیوں سے ملاقات بھی کی ہے ۔

مراد سعید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سوات واقعے کے زخمیوں سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد عہد کیا تھا اب مزید اپنے بچوں کے جنازے نہیں اٹھائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا عہد تھا کہ اپنے تو چھوڑہم دشمن کے بچوں کو بھی پڑھائیں گے۔ پھریہ کیاپالیسی شفٹ ہے کہ آج پھر ہمارے سامنےوہ لہولہان ہیں اور ہم کبوتر کیطرح آنکھیں موندے بیٹھے ہیں؟ یا پھر ہم شریکِ جرم ہیں؟

انہوں نے کہا کہ سوال تواٹھیں گے کیونکہ نہ یہ 2004 نہیں ہے  اور نہ ہم نے ڈالر کے عوض ضمیر بیچیں ہیں۔ 4 ماہ سے سوالات پوچھ رہا ہوں اس حوالے سے مگر مجھے غدار کہا جا رہا ہے ۔

مراد سعید نے کہا کہ میں اس ریاستِ کا شہری ہوں اورسوال کرتا ہوں کہ میرےخون کاسودا کن شرائط پر ہوا؟مجھے دھمکیاں  دلوا کرکے خاموش کرنے سے بہتر تھا میری باتوں کی تحقیقات کروالی ہوتی ۔

تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہاکہ نادان دوست یہ ملک ہےتو ہم ہیں، ہماری سیاستیں بھی ہیں اور یہ طاقتیں بھی۔ اسی کی جڑوں میں زہر بھردیں گے تو کہاں جائیں گے؟

جبکہ آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ عوام کامنتخب نمائندہ میں ہوں۔صوبےمیں حکومت میری ہے اورہماری مستقبل کے فیصلے کوئی اور کریں۔

انہوں نے کہا کہ آپ تو کہتے تھے حالات ٹھیک ہے تو آج سوات میں اسکول وین پر حملہ کس نے کیا؟ ہم کہتے ہے کہ ہمیں دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے، پہلے ہمارے بچوں کو تو پڑھنےدو۔

متعلقہ تحاریر