ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کے خلاف مقدمہ درج، گرفتاری کی اجازت بھی مل گئی
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، بانی رہنما حامد زمان، سینیٹر سیف اللہ نیازی سمیت 11 رہنماؤں کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے رانا ثنا اللہ کو پی ٹی آئی چیف کی گرفتاری کی اجازت بھی دے دی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے درج کیا ہے ۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 11 افراد کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے کا 3 نوٹسز کے بعد عمران خان کو گرفتار کرنے کا امکان
ایف آئی اے کارپوریٹ بینکنگ سرکل میں درج کیے گئے مقدمے میں عمران خان ، سیف اللہ نیازی، عامر کیانی، طارق شفیع سمیت 11 افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔
#Pakistan Federal Investigation Agency booked Former Prime Minister of Pakistan and Chairman Pakistan's leading opposition Party #PTI Imran Khan in the prohibited funding case as the anti-corruption watchdog ramps up the investigation into the matter. FIA may arrest Imran Khan pic.twitter.com/mHeYi44scy
— Ghulam Abbas Shah (@ghulamabbasshah) October 11, 2022
ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق درج کیے گئے مقدمے کے مطابق پی ٹی آئی چیف عمران خان سمیت تمام ملزمان نے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے ۔
ایف آئی آرمیں ابراج گروپ کے اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی کو منتقل ہونے21 لاکھ ڈالرکا ذکر بھی ہے۔ مقدمے میں ابراج گروپ کے مالک کا جعلی بیان حلفی کا ذکر بھی ہے ۔
ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق درج مقدمے میں نامزد ملزمان میں سے پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو7 اکتوبر کو اسلام آباد سے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حراست میں لیا تھا ۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لاہور سے ممنوعہ فنڈنگ میں ملوث تحریک انصاف کے بانی رہنما حامد زمان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ حامد خان انصاف ٹرسٹ کے ٹرسٹی بھی ہیں۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کا گرین سگنل بھی دے دیا ہے جبکہ اب مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور بانی رکن حامد زمان گرفتار
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں وفاقی کابینہ کو وزیر داخلہ نے لانگ مارچ پر بریف کیا ۔اس دوران انہیں عمران خان کی گرفتاری کا اشارہ دیا گیا ہے ۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق وفاقی کابینہ سے عمران خان کی گرفتاری کی اجازت ملنے کے بعد کیا رانا ثنا اللہ سابق وزیر اعظم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو پائیں گے ؟۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے 2014 سے زیر سماعت ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ رواں سال سنایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کیں۔