اعتزاز احسن نے کرپشن کیسز میں شریفوں کی بریت کو اسٹیبلشمنٹ کا کارنامہ قرار دے دیا
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کرپشن کیسز میں شریف خاندان کی بریت کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ کو قرار دیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر ترین رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کرپشن کیسز میں میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف اور مریم نواز کی بریت کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ کو قرار دیا ہے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کا بیان عدالتی نظام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وکیل اعتزاز احسن کا کہنا تھا جن مقدمات میں نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز کا نکالا گیا ہے وہ ایسے مقدمات ہیں جیسے کسی کی ہتھیلی پر لکھے ہوئے ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو سیکریٹری اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی کے خلاف کارروائی سے روک دیا
سینٹورس شاپنگ مال میں آگ، نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات پر لگائی
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ”باجوہ صاحب نے شریفوں کو مقدمات میں سزا سے بچایا کر بہت بڑا جرم کیا ہے۔”
باجوہ نے بہت بڑا جرم کیا ہے اعتزاز احسن کا دبنگ بیان pic.twitter.com/8ZLZA2NRih
— Waqar Malik (@RealWaqarMaliks) October 11, 2022
ان کا کہنا تھا نیب کا ادارہ جو بنایا گیا تھا اس کا مقصد صرف اور صرف سیاسی انجینیئرنگ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو پاکستان میں سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ کے امکان کے بارے میں ایک سوال پر احسن نے کہا کہ پاکستان میں اس کے علاوہ کچھ نہیں کہا جا سکتا جو ماضی میں ہو چکا تھا۔
ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ "چند ماہ قبل کسی کو یہ توقع نہیں تھی کہ عمران خان کی حکومت ختم ہو جائے گی اور نواز شریف ملک پر حکومت کریں گے۔ پاکستان میں کسی چیز کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔”
ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری واحد سیاستدان ہیں جو ملک میں اصولوں اور شائستگی کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر خارجہ کی ملک میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے بین الاقوامی امداد لانے کی کوششوں کو سراہا۔
اعتزاز احسن کی میڈیا ٹاک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کا بیان ان کے ن لیگ کے خلاف بغض کو ظاہر کرتا ہے ، شریف فیملی کو عدالت سے ریلیف پروسیجر کے تحت ملاہے۔
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت میں احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ کے خلاف غیرقانونی مقدمے بنائے گئے۔ کیا اعتزاز احسن نے اس پر کبھی بات کی۔؟ اعتزاز احسن جائیں عدالت میں ثبوت لے کر جائیں ، وہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ جنرل باجوہ نے نواز شریف کو ریلیف دیا۔؟
وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان کا کہنا تھا آج نواز شریف کے خلاف بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کو سوچنا چاہیے تھا کہ وہ مشرف دور میں ن لیگ کی ٹکٹ پر لاہور سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے۔
گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اینکر پرسن محمد مالک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ "اسٹیبلشمنٹ کی معاونت، ججوں کے درمیان اختلافات اور ججوں کی تقرری کے عمل پر بھی عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔”









