رومانیہ میں پاک بحریہ کے دو آف شور پٹرول جہازوں کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب

تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر حکام، ڈیمن شپ یارڈز، رومانیہ نیوی اور گلاٹی کی مقامی انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد: پاک بحریہ کے لیے تعمیر کیے جانے والے پہلے اور دوسرے آف شور پٹرول جہازوں (OPV-II) کی اسٹیل کٹنگ اور تعمیر کے آغاز کی مشترکہ تقریب ڈیمن شپ یارڈ گلاٹی، رومانیہ میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

پاکستان بحریہ میں آف شور پٹرول جہازوں کے پہلے بیچ (پی این ایس یرموک اورپی این ایس تبوک )کی تسلی بخش کارکردگی کے بعد ڈیمن شپ یارڈ کے ساتھ آف شور پٹرول جہازوں کے دوسرے بیچ کا معاہدہ کیا گیا تھا۔یہ جہاز کثیر المقاصد ہیں جو جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ، اینٹی ایئر ہتھیاروں/ سینسرز کے ساتھ ساتھ جدید سیلف پروٹیکشن اور ٹرمینل ڈیفنس سسٹم سے لیس ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

انٹرپول نے خالصتان تحریک بانی رہنما کی گرفتاری کی بھارتی درخواست مسترد کردی

سہ فریقی ٹی 20 سیریز کا فائنل: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے میری ٹائم ڈومین میں آف شور پٹرول جہازوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ جہاز بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کریں گے اور بحر ہند کے علاقے میں پاک بحریہ کے آزادانہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدام میں مددگار ثابت ہوں گے۔

مہمان خصوصی نے کہا کہ پاک بحریہ نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی برادری کو بھی محفوظ سمندری ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار کامیابی سے ادا کر رہی ہے۔

مہمان خصوصی نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت اور آف شور پٹرول جہازوں کی صورت میں پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے میں تعاون کو بھی سراہا۔

تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر حکام، ڈیمن شپ یارڈز، رومانیہ نیوی اور گلاٹی کی مقامی انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ تحاریر