بین الاقوامی برادری کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستانی قرار داد کی حمایت
انٹرپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 145 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیےعالمی فنڈ کے قیام کی قرارداد پیش کردی ہے، کینیڈا اور قطر نے قرارداد کی مکمل حمایت کا یقین دلادیا جبکہ پاکستانی وفد نے افریقی گروپ ، عرب گروپ، ایشیا پیسیفک گروپ، یوریشیا گروپ، گروپ آف امریکہ اور کیریبین اور بارہ پلس گروپ سے بھی حمایت کی اپیل کی ہے

پاکستان نے پارلیمانی محاذ پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی فنڈ کے قیام کی قرارداد انٹرپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کردی ہے ۔
پاکستانی ایوان بالا کے رکن سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئےعالمی فنڈ کے قیام کی قرارداد انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی جنرل اسمبلی میں پیش کی ۔
یہ بھی پڑھیے
موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پاکستان کا 5واں نمبر ہے، صحافی شبینہ فراز
انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 145 ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس روانڈا کے شہر کیگالی میں جاری ہے جس میں پاکستان وفد سمیت دنیا بھر کے 178 پارلیمانی وفود شریک ہیں۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے آئی پی یو جنرل اسمبلی اجلاس کےشرکاء کو پاکستان کے حالیہ سیلاب سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے پاکستانی قرار داد کی حمایت کی اپیل بھی کی ہے ۔
پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی منظوری کی صورت میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی فنڈ کے قیام کی راہ ہموار گی جس سے ترقی پذیر ممالک کو فنڈز کی فراہمی ممکن ہوسکے گی ۔
عالمی فنڈ کے قیام سے ترقی پذیر اور غریب ممالک کو فنڈز سے اجراء سے ان ملکوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی جس میں پاکستان بھی شامل ہوگا ۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے قرارداد پر حمایت حاصل کرنے کے لیے آئی پی یو جیو پولیٹیکل گروپس کے سفارتکاروں سے ملاقاتیں کیں۔
اسپیکر نے سفارتکاروں سیلاب متاثرین کی مشکلات کے حوالے سے معلومات فراہم کی ۔ انہوں نے درخواست کی پاکستان کی قرار داد کی حمایت کی جائے ۔
پاکستانی وفد سے ملاقات میں کینیڈا اور قطر نے پاکستان کے حالیہ سیلاب پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستان کی قرار داد کی حمایت کی مکمل حمایت کی یقین دلایا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
امریکی تاجر نے دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کمپنی عطیہ کردی
وفد نے آئی پی یو کے جن گروپس سے ملاقاتیں کیں ہیں ان میں افریقی گروپ، عرب گروپ، ایشیا پیسیفک گروپ، یوریشیا گروپ، گروپ آف امریکہ اور کیریبین اور بارہ پلس گروپ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 145 ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس11 اکتوبر سے 15 اکتوبر تک روانڈا میں منعقد کیا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ انٹر پارلیمنٹری یونین (آئی پی یو ) ایک عالمی فورم ہے جس بین الاقوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے دنیا بھر کی پارلیمنٹس کے اراکین شریک ہوتے ہیں۔
آئی پی یو کا قیام 1889 میں عمل میں لایا گیا جس کا مقصد دنیا میں امن اور نمائندہ جمہوریت کو بڑھانے اور پارلیمانی مکالمے کو برقرار رکھنا ہے ۔









