شہبازشریف کا انوکھا کارنامہ: اپوزیشن رہنما نور عالم خان کو وفاقی وزیر مقرر کردیا
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان کا وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا، سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار دیکھنے کو ملے گا کہ حکومت کی جانب سے کسی اپوزیشن لیڈر کو وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے

وزیراعظم شہبازشریف نے حزب اختلاف کے رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کو وفاقی وزیرکا درجہ دے دیا۔ وفاقی حکومت نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) نورعالم خان کو وفاقی وزیر مقرر کر دیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین اور پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کو وفاقی وزیر مقرر کردیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
فواد چوہدری نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کو پھر سے لوٹا کہہ دیا
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی سیاسی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ناراض کرنے کیلئے نورعالم خان کو وفاقی وزیر کے درجہ دینا ایک واضح اقدام ہے ۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار دیکھنے کو ملے گا کہ حکومت کی جانب سے کسی اپوزیشن لیڈر کو وفاقی وزیرکا درجہ دیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن 14 اکتوبر 2022 سے نافذ العمل ہوگا ۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم خان کو وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے ۔
پشاور سے موجودہ قانون ساز نور عالم خان عمران خان کی قیادت والی پی ٹی آئی کے سخت مخالف سمجھے جاتے ہیں۔ وہ پی ٹی آئی کے منحرف قانون ساز ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا لیکن بعد میں اپنی وفاداری تبدیل کرلی۔
رواں سال جنوری میں نورعالم خان کو حکمراں سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جبکہ انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے حکومتی رکن کی حیثیت سے واپس لے لیا گیا تھا۔
ایم این اے نورعالم خان کو حکمراں جماعت پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی (این اے) کے فلور پر اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں کی مذمت کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ نورعالم خان 2008 میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے ٹکٹ پرایم این اے منتخب ہوئے تھےتاہم 2013 میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور 2018 میں ایک بار پھر سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔