امریکی تحفظات مسترد: کور کمانڈرز کا ایٹمی کمانڈ اور کنٹرول سسٹم پر اعتماد کا اظہار

افواج پاکستان کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس میں ملک کے ایٹمی  کمانڈ اور کنٹرول سسٹم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ذمہ ملک کی حیثیت سے جوہری ہتھیاروں کی سلامتی کے عالمی طریقوں پر عمل کرتے ہوئے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں، ملکی دفاع کیلئے ہر گھڑی تیار ہیں

افواج پاکستان کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت راولپنڈی میں کورکمانڈر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ایٹمی کمانڈ اور کنٹرول  سسٹم پراعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت راولپنڈی میں کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے نظام پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

انڈین صحافیوں کی اپنے جوہری ہتھیاروں سے لیس میزائل سسٹم پر تنقید

آئی ایس پی آرکے مطابق کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پرغورکیا گیا۔ کورکمانڈر کانفرنس میں سیلاب کےصورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں کا قابل ستائش قرار دیا گیا ۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں ایٹمی کمانڈاورکنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا ہے پاکستان  نے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کیلئے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔

کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا کہ ایک ذمہ دار جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاست کے طور پر بین الاقوامی بہترین طریقوں کے برابر اپنے جوہری سلامتی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ملک کو درپیش ہر قسم کے خطرات کا دفاع کرنے کے لیے  تیار ہے ۔

واضح رہے چند روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریس کی مہم کمیٹی کی تقریب سے خطاب میں پاکستان کے ایٹمی کو غیرمنظم  قرار دیتے ہوئے کہا تھا یہ قوم دنیا کی خطرناک ترین قوم ہے ۔

متعلقہ تحاریر