عوام باشعور ہوگئی اب اسٹیبلشمنٹ سیاسی انجینئرنگ نہیں کرسکتی، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ نوازشریف تحریک انصاف کی جیت سے خوفزدہ ہیں اس لیے الیکشن نہیں کروارہے  تاہم اب عوام کو شعورآگیا ہے اور کسی بھی مسلط شدہ فیصلے کو قبول نہیں کریں گے، اسٹیبلشمنٹ عوامی جذبات سے آگاہ نہیں  ہے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے  کہ عوام باشعورہوچکی ہے اب اسٹیبلشمنٹ اب ملک میں پولیٹیکل انجینئرنگ کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہی ہے ۔

پی ٹی آئی کے سربراہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اب سیاسی انجینئرنگ کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہی کیونکہ عوام با شعور ہوچکی ہے اور کسی بھی مسلط شدہ فیصلے کو قبول نہیں کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی آڈیو لیک ہونے کے بعد پی ٹی آئی کا امریکی خط پبلک کرنے کا مطالبہ

ڈیجیٹل پلیٹ فارم میڈیا میٹرکس کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ عوامی جذبات سے آگاہ نہیں  ہے۔ ان کے غلط فیصلوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ نے پیپلزپارٹی کی سیاسی طاقت کو نقصان پہنچانے کیلئے نوازشریف، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو لے کر آئے ہیں۔ لشکر جھنگوی اور دیگر کئی تنظیموں کو اکٹھا کیا تھا۔ ملک کو ان کے غلط فیصلوں کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ٹی آئی چیف نے کہا کہ یہ خوش قسمتی ہے کہ یہ قوم ایک سیاسی جماعت کی پشت پناہی کررہی ہے۔ سری لنکا میں کسی بھی سیاسی جماعت کی عدم موجودگی کی وجہ سے شہری خود ہی سڑکوں پر نکل آئے جو کہ بہت خطرناک ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس کا ایک ہی حل ہے کہ نئے انتخابات کرائے جائیں تاکہ ان چوروں سے جان چھڑائی جائے اور ایک مستحکم حکومت قائم کی جائے۔ سیاسی استحکام کے بعد معاشی استحکام آئے گا۔ نئے انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے۔

عمران خان نے اب تک سیاسی تعطل کو توڑنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات کے حوالے سے اپنے کارڈز  چھپائے ہوئے تھے تاہم پیر کو تسلیم کیا کہ طاقتور حلقوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

سابق وزیر اعظم نے یہ ریمارکس طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ابہام اور پی ٹی آئی کے سربراہ کی ‘چار سینئر ترین فوجی جرنیلوں’ کے ساتھ مبینہ ملاقات کی اطلاعات کے حوالے سے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے جرنیلوں سے مبینہ ملاقات کے بارے میں سوال کا جواب نہیں دیا تاہم بات چیت کے بارے میں اپنے تبصروں میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہوبھی رہے ہیں اور  نہیں  بھی ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کے خلاف مقدمہ درج، گرفتاری کی اجازت بھی مل گئی

بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف الیکشن سے ڈرتے ہیں۔ جب تک وہ فیصلہ نہیں کریں گے انتخابات نہیں ہوں گے۔ انہیں ڈر ہے کہ تمام جماعتیں ملکر مجھے ہرا نہیں سکتیں، اگر انتخابات ہوئے تو وہ ہار جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے بارے میں عمران  خان نے کہا کہ وہ حکومت کو کچھ اور وقت دے رہے ہیں لیکن خبردار کیا کہ وہ اکتوبر سے زیادہ تاخیر نہیں کریں گے۔

متعلقہ تحاریر