کیا فہد حسین وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ چھوڑنے والے ہیں؟
طویل خاموشی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے اسٹریٹجک کمیونیکیشن اور سینئر صحافی فہد حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔
طویل خاموشی کے بعد، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹریٹجک کمیونیکیشن اینڈ پبلک پالیسی اور سینئر صحافی فہد حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے کہا ہے کہ "ایک بار پھر سلام۔ اب آپ مجھے ایک مرتبہ پھر سے سن سکیں گے ، بہت جلد ‘بیک آن لائن’ ہونے جارہا ہوں۔”
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی فہد حسین نے لکھا ہے کہ "طویل عرصے سے غائب رہنے کے بعد پھر سے لوگوں سے بات چیت کے لیے واپس آن لائن آرہا ہوں۔”
یہ بھی پڑھیے
کیپٹن (ر) صفدر نے پانامہ کیس میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پر ملوث ہونے کا الزام لگا دیا
عوام باشعور ہوگئی اب اسٹیبلشمنٹ سیاسی انجینئرنگ نہیں کرسکتی، عمران خان
انہوں نے اپنے ٹویٹر ہیندل پر لکھا ہے کہ "ایک بار پھر ہیلو۔ آپ سب سے بہت ساری باتیں ہوں گے۔ بس بٹن دبانے کی دیر ہے۔”
Hello again. You will be hearing a lot from me. Buckle up#backonline
— Fahd Husain (@Fahdhusain) October 18, 2022
اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں لکھا ہے کہ "ایک طویل چھٹی گزارنے کے بعد سوشل میڈیا پر آنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ پچھلے چند مہینے میرے لیے بہت انمول ثابت ہوئے کیونکہ اس مجھے سمجھنے کا موقع کہ میرےسچے دوست اور خیرخواہ ہیں اور دو چہروں والے منافق کون ہیں۔”
Time off social media is great to step back and get a perspective. More so when one is in transition. These last few months have been invaluable for me in recognising who are my true friends and well wishers and who are two-faced hypocrites#backonline
— Fahd Husain (@Fahdhusain) October 18, 2022
عاصمہ شیرازی نے فہد حسین کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "آپ یقین کریں ، یہ جاننا واقعی بہت مشکل ہے کہ کون آپ کو حقیقی دوست ہے ، پھر بھی منافقوں اور دشمنوں کا شکریہ۔ اللہ آپ کو کامیابی دے۔”
Trust me it’s really imp to know who are friends and one should be thankful to foes and hypocrites too.all the best 👍🏼
— Asma Shirazi (@asmashirazi) October 18, 2022
سینئر صحافی سلمان مسعود نے فہد حسین کے ٹویٹ کے بعد پنک فلائیڈ کا اقتباس شیئر کیا۔
“No one has a real friend
And it seems to you the thing to do would be to isolate the winner
And everything’s done under the sun
And you believe at heart, everyone’s a killer.”
(Pink Floyd)— Salman Masood (@salmanmasood) October 18, 2022
نادر بلوچ نے ان سے سوال کیا کہ کیا خود کو ایماندار اور سچا دوست ثابت کرنے کے لیے حکومتی ٹیم میں شامل ہونا ضروری ہے؟
سچے اور کھرے دوست کی پہچان کیلئے کیا حکومتی ٹیم کا حصہ بننا پڑتا ہے؟
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) October 18, 2022
صحافی فہد حسین وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی بننے کے بعد منظر عام سے غائب ہو گئے۔ وزیراعظم کے پریس ایڈوائزر بننے کے بعد فہد حسین وزیراعظم کی بڑی بڑی پریس کانفرنسز میں بھی دکھائی نہیں دیتے تھے۔
رواں سال مئی میں تجربہ کار اور صحافی فہد حسین کو وفاقی وزیر کے عہدے کے برابر وزیر اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا، تاہم ان کی جانب سے سرکاری عہدہ قبول کرنے پر کئی صحافیوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔