کیا فہد حسین وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ چھوڑنے والے ہیں؟

طویل خاموشی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے اسٹریٹجک کمیونیکیشن اور سینئر صحافی فہد حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔

طویل خاموشی کے بعد، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹریٹجک کمیونیکیشن اینڈ پبلک پالیسی اور سینئر صحافی فہد حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے کہا ہے کہ "ایک بار پھر سلام۔ اب آپ مجھے ایک مرتبہ پھر سے سن  سکیں گے ، بہت جلد ‘بیک آن لائن’ ہونے جارہا ہوں۔”

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی فہد حسین نے لکھا ہے کہ "طویل عرصے سے غائب رہنے کے بعد پھر سے لوگوں سے بات چیت کے لیے واپس آن لائن آرہا ہوں۔”

یہ بھی پڑھیے

کیپٹن (ر) صفدر نے پانامہ کیس میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پر ملوث ہونے کا الزام لگا دیا

عوام باشعور ہوگئی اب اسٹیبلشمنٹ سیاسی انجینئرنگ نہیں کرسکتی، عمران خان

انہوں نے اپنے ٹویٹر ہیندل پر لکھا ہے کہ "ایک بار پھر ہیلو۔ آپ سب سے بہت ساری باتیں ہوں گے۔ بس بٹن دبانے کی دیر ہے۔”

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں لکھا ہے کہ "ایک طویل چھٹی گزارنے کے بعد سوشل میڈیا پر آنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ پچھلے چند مہینے میرے لیے بہت انمول ثابت ہوئے کیونکہ اس مجھے سمجھنے کا موقع کہ میرےسچے دوست اور خیرخواہ ہیں اور دو چہروں والے منافق کون ہیں۔”

عاصمہ شیرازی نے فہد حسین کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "آپ یقین کریں ، یہ جاننا واقعی بہت مشکل ہے کہ کون آپ کو حقیقی دوست ہے ، پھر بھی منافقوں اور دشمنوں کا شکریہ۔ اللہ آپ کو کامیابی دے۔”

سینئر صحافی سلمان مسعود نے فہد حسین کے ٹویٹ کے بعد پنک فلائیڈ کا اقتباس شیئر کیا۔

نادر بلوچ نے ان سے سوال کیا کہ کیا خود کو ایماندار اور سچا دوست ثابت کرنے کے لیے حکومتی ٹیم میں شامل ہونا ضروری ہے؟

صحافی فہد حسین وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی بننے کے بعد منظر عام سے غائب ہو گئے۔ وزیراعظم کے پریس ایڈوائزر بننے کے بعد فہد حسین وزیراعظم کی بڑی بڑی پریس کانفرنسز میں بھی دکھائی نہیں دیتے تھے۔

رواں سال مئی میں تجربہ کار اور صحافی فہد حسین کو وفاقی وزیر کے عہدے کے برابر وزیر اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا، تاہم ان کی جانب سے سرکاری عہدہ قبول کرنے پر کئی صحافیوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ تحاریر