وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے ملک کی تباہی کا ذمہ دار اداروں کو قرار دے دیا

وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا ہم پاکستان کو ڈیفنڈ کررہے ہیں مگر ضمیر پر بوجھ رکھ کر۔

وفاقی وزیر برائے ہیومن رائٹس ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا ہے ملک کی ساری خرابیوں اور تباہی کے  ذمہ دار اس ملک کے ادارے ہیں۔

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا اس ملک کی تباہی میں عدلیہ ، ہماری گھروں کی حفاظت کرنے والے اور پارلیمان میں بیٹھے لوگ۔

یہ بھی پڑھیے

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدہ کرکے پچھتا رہے ہیں، وسیم اختر

تیمور جھگڑا کے بعد مونس الہیٰ کا وفاق سے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا پارلیمنٹ والے طاقت پکڑیں گے تو حالات ٹھیک ہوں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا ہم تو سودا ہیں ہمیں کوئی بھی خرید سکتا ہے۔

صحافی نے  سوال پوچھا سر آپ بھی ۔؟ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہاں میں بھی۔

اس سے قبل قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہیومن رائٹس ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ جو حالات اس وقت ہیں ان سے منہ نہیں موڑا جاسکتا ، اقتدار کی کرسی کےلیے چاپلوسی نہیں کرنی چاہیے ، ملک کے تمام ادارے ہماری تباہی کو باعث بن چکے ہیں۔

وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا ہم پاکستان کو ڈیفنڈ کررہے ہیں مگر ضمیر پر بوجھ رکھ کر۔ نہ عدلیہ ہمارا تحفظ نہیں کرسکی ہے ، نہ ہماری افواج ہمارا تحفظ نہیں کرسکیں ہیں ، بلوچستان میں جو قتل و غارتگری ہو رہی ہے اس پر ہمارا دل روتا ہے۔ جو کچھ فاٹا میں ہوا اور غیرملکی مداخلت کے لیے ہم استعمال ہوئے ، اسمبلی کے اندر لوگوں کو سلیکٹ کرکے لایا گیا ، ایکٹنشنز کے چکر میں اس ملک میں کے ساتھ کھلواڑ کیا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر