اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی دائرہ اختیار واضح کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کا کیس اب بینکنگ کورٹ سنے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اس کیس میں نامزد دیگر ملزمان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر فارن ایکسچینج ایکٹ کا کیس بینکنگ کورٹ سنے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے پر فارن ایکسچینج ایکٹ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق معاملہ زیر التوا ہے۔ جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پہلے یہ طے کرلیتے ہیں کہ عدالت کا دائرہ اختیار کیا بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان مذاکرات: حکومتی حامی صحافی کنفیوژن کا شکار

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے ملک کی تباہی کا ذمہ دار اداروں کو قرار دے دیا

مقدمہ میں نامزد طارق شفیع کے وکیل نے کہا کہ اس مقدمہ کی سماعت بینکنگ کورٹ کا دائرہ کار بنتا ہے، مقدمہ میں جو الزامات اور دفعات درج ہیں وہ بینکنگ کورٹ کی ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزم طارق شفیع اور فیصل مقبول اس مقدمہ میں پانچ روز میں شامل تفتیش ہوں، عدالت عالیہ نے ان کی حفاظتی ضمانت میں دو ہفتوں کی توسیع کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی دائرہ اختیار واضح کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کا کیس اب بینکنگ کورٹ سنے گی۔

متعلقہ تحاریر