فواد چوہدری نے فوج کے احتساب سے متعلق عدالتی ریمارکس کو خوش آئند قرار دے دیا
سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چو ہدری نے نیب ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ کے فوج کے احتساب سے متعلق ریمارکس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دوران حراست تشدد روک دیا جائے تو پھر فوج کے احتساب پر بات کرنا آسان ہوجائے گا
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں نیب ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصورعلی شاہ کے ریمارکس کو خوش آئند قرار دے دیئے ۔
سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں زیرسماعت نیب ترمیم سے متعلق کیس کے دوران جسٹس منصورعلی شاہ کے ریمارکس کو خوش آئند قرار دیا ۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی کی درخواست میں فوج کے احتساب کا نکتہ کیوں نہیں اٹھایا گیا، سپریم کورٹ
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ جسٹس منصورعلی شاہ کا فوج کے احتساب سے متعلق نکتے شامل کرنا خوش آئند ہے تاہم سپریم کورٹ کو اس حوالے سے ہمت دکھانی ہوگی ۔
Judge sb is more than welcome to include that point,hope SC had will show some courage on the issue of custodial torture if that issue is resolved such Qs might have been easier to be dealt with:) https://t.co/5xqrhmiEYH
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 19, 2022
پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ نکتہ خوش آئند ہے۔ امید ہے کہ سپریم کورٹ دوران حراست تشدد کے معاملے پر کچھ ہمت دکھائے تو ایسے مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اگر دوران حراست تشدد کے خلاف عدالت ساتھ دے تو اور یہ مسئلہ حل کرلیا جاتا ہے تواس طرح کے سوالات سے نمٹنا آسان ہو سکتا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نیب ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سارا کاروباراور پیسہ تو فوج کے پاس ہے۔ ان پر نیب قانون کا اطلاق کیوں نہیں ہوتا؟۔
جسٹس منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ کیا افواج احتساب سے بالاتر ہیں؟۔ سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے فوج کے احتساب کا نقطہ درخواست میں کیوں نہیں اٹھایا؟۔