صرف 12 فیصد پاکستانی اخبارات کا باقاعدہ مطالعہ کرتے ہیں، گیلپ سروے

گیلپ پاکستان کی جانب سے منعقد کیے ایک سروے میں 88 فیصد پاکستانیوں نے اخبارات نہ پڑھنے کا اقرارکیا جبکہ صرف 12 فیصد شہری باقاعدہ اخبارات کا مطالعہ کرتے ہیں جس میں 15 فیصد افراد 50 سال سے زائد عمر کے ہیں

گیلپ پاکستان کے ایک  سروے کے مطابق 88 فیصد پاکستانی اخبار کا مطالعہ نہیں کرتے ہیں۔ گیلپ کی جانب سے کروائے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ صرف 12 فیصد پاکستانی اخبارات پڑھتے ہیں۔

گیلپ پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں صرف 12 فیصد افراد اخبارات کا مطالعہ کرتے ہیں۔ گیلپ کے مطابق سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ 88 فیصد پاکستانی اخبار نہیں پڑھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل میں مودی کے خلاف اشتہار پر بھارت میں ہنگامہ بپا

گیلپ  کے مطابق  ملک بھر میں کی گئے ایک سروے میں بالغ مرد  خواتین سے سوال پوچھا گیا کہ  کیا آپ اخبار پڑھتے ہیں ۔ جس کے جواب میں صرف 12 فیصد افراد نے اقرار کیا کہ وہ اخبارات کا مطالعہ کرتے ہیں۔

سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ  پاکستان میں زیادہ تر بوڑھے لوگ اخبارات کا مطالعہ کرتے ہیں۔ سروے میں حصہ لینے والے 15 فیصد افراد جوکہ 50 سال سے زائد عمر کے ہیں نے باقاعدہ اخبارات کے مطالعے کا اعتراف کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانیوں کی امید ٹوٹ گئی، مایوسی میں اضافہ، گیلپ سروے

اس سے قبل گیلپ پاکستان کا ایک سروے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی منعقد کیا گیا تھا جس میں81 فیصد پاکستانیوں حالیہ سیلاب کو موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا تھا ۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ 70فیصد پاکستانیوں نے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو سیلاب سے بڑے نقصانات کی وجہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر