ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا
ساڑھے چار سال کی محنت اور سفارتی کوششوں کے بعد پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوا ہے۔
پاک فوج کی محنت کا عالمی سطح پر اعتراف، پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا، بھارتی چالیں چاروں شانے چت۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر ٹی راجا کمار نے بھی پے در پے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔ ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے گرے لسٹ سے نام نکلنا تمام اداروں کی کامیابی ہے۔
پیرس میں قائم بین الحکومتی ادارے نے جون 2018 میں پاکستان کو "اسٹرٹیجک انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق خامیوں” کی وجہ سے اپنے ناقابل اعتماد دائرہ اختیار کی گرے لسٹ میں ڈال دیا تھا۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے وابستہ بالاخر پاکستان کے لیے سب سے بڑا خوش خبری آگئی۔ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کیخلاف موئثر اقدامات کیئے، پاکستان اب فیٹف کی سخت نگرانی کے عمل کے میں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیے
اعظم سواتی کی ضمانت منظور: پاسپورٹ اور 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایف اے ٹی ایف کی پریس کانفرنس سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو مبارکباد دی تھی۔
Congratulations to the people of Pakistan. Pakistan has officially been removed from the FATF ‘grey list’. Pakistan Zindabad.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 21, 2022
صدر ایف اے ٹی ایف ٹی راجا کمار نے نیوز کانفرنس کرکے پاکستان کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کرلیا۔ ٹی راجا کمار نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اب ایف اے ٹی ایف کی سخت نگرانی والے ممالک کی فہرست میں نہیں رہا۔ ایف اے ٹی ایف نے باضابطہ اعلان کر دیا۔ ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کیخلاف پاکستان کے ٹھوس اقدامات کا اعتراف بھی کر لیا۔
ٹی راجا کمار کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نے 2018 اور 2021 کے ایکشن پلان پر مقررہ ڈیڈ لائن سے پہلے ہی عمل مکمل کر لیا۔
صدر فیٹف نے کہا کہ پاکستان نے پہلے 27 اور پھر 7 اضافی نکات مکمل کئے مجموعی طور پر منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کیخلاف 34 ایکشن پلان پورے کیئے گئے۔
ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان ایشیا پیسفک گروپ کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے نظام میں مزید بہتری کیلئے کام کرتا رہے گا۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کے نامزد کردہ گروپوں، ان کی قیادت کیخلاف مقدمات اور سزاؤں میں تیزی لانے سمیت کئی اقدامات کیئے۔ پارلیمنٹ میں منی لانڈرنگ کیخلاف موئثر قانون سازی بھی کی گئی۔ گرے لسٹ سے نام نکوالنے کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور وزارت خزانہ سمیت تمام متعلقہ اداروں نے بہتر روابط کے زریعے خامیوں پر قابو پانے کیلئے کام کیا۔
ٹی راجا کمار نے واضح کیا کہ ایف اے ٹی ایف کی مانیٹرنگ ٹیم نے اگست میں پاکستان میں کا دورہ کیا اور پاکستانی حکام کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ایف اے ٹی ایف کی جائزہ ٹیم کو پاکستان پر مکمل اعتماد ہوگیا ہے اور اب دنیا کو بھی پاکستان پر اعتماد کرنا ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے بھی پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد دی۔
فیٹف کی گرے لسٹ پر نکلنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیٹف شرائط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ حکام ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر وزارت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں یہ ہماری قربانیوں کا اعتراف ہے۔ پاکستان کی انسداددہشتگردی کے لیے کاوشوں کو دنیا نے تسلیم کیا ہے۔









