صحافی ارشد شریف کا نیروبی پولیس کے ہاتھوں مبینہ قتل کئی سوالات کو جنم دے گیا
کینیا کے میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستانی صحافی کو پولیس نے اس وقت گولی ماری جب پولیس نے انہیں چیکنگ کے لیے رکنے کا اشارہ کیا تاہم انہوں نے گاڑی آگے بڑھا دی۔
سینئر صحافی ارشد شریف کو کینیا کے شہر نیروبی سے دور ایک مضافاتی علاقے میں اس وقت گولی ماری گئی جب روڈ بلاک کے دوران پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے واقعہ شناخت میں غلطی فہمی کی بنا پر پیش آیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہٹ اینڈ رن کے اندر یا تو ڈرائیور کو گولی ماری جاتی ہے یا پھر گاڑی کے ٹائر پر فائر کیا جاتا ہے۔
کینین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس قتل کے اس واقعے کو حادثاتی واقعہ قرار دے رہی ہے اور اس کو غلط شناخت سے جوڑ رہی ہے۔
پولیس ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈیپنڈنٹ پولیسنگ اوور سائیٹ اتھارٹی کیس کو سنبھالے گی اور تفتیش کرے گی۔
کینین میڈیا کا کہنا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پاکستان میں پھیل گئی کیونکہ وہ پاکستان میں ایک جانے مانے صحافی تھے۔ ان کا پاکستانی صحافت میں ایک نمایاں مقام تھا۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد ہائی کورٹ کا وزارت داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کی فیملی سے ملاقات کا حکم
تحریک انصاف کے گرفتار رہنما صالح محمد کے گلے میں تختی لٹکانے پر پولیس اہلکار معطل
کینین میڈیا کا کہنا ہے پاکستان کے ایک سینئر صحافی کو اتوار کی رات کے وقت نیروبی کے علاقے مگادی ہائی وے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ، جسے پولیس غلط شناخت شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ارشد شریف کے سر میں گولی ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے فائرنگ اس وقت کی جب ان کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر روڈ بلاک کی خلاف ورزی کی تھی ، روڈ بلاکر موٹر گاڑیوں کو چیک کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ وہ ماگاڈی قصبے سے نیروبی کی طرف جا رہے تھے جب انہیں پولیس افسران کے ایک گروپ نے رکنے کا اشارہ کیا تھا۔
پولیس ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ انڈیپنڈنٹ پولیسنگ اوور سائیٹ اتھارٹی اس کیس کو سنبھالے گی۔
ایک سینئر پولیس افسر نے فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ تفصیلی بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔
نیروبی پولیس حکام کا کہنا ہے کاروں کی چیکنگ ایک یرغمالی بچے کو بازیاب کرانے کے لیے کی جاری تھی کہ اس دوران جب ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی آگے بڑھا دی۔
پولیس حکام کے مطابق کار مختصر تعاقب کیا گیا اور گولی چلا دی گئی جس سے ارشد شریف مارا گیا جب کہ گاڑی الٹنے سے ڈرائیور زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔