عمران خان کی نااہلی کے 3 دن بعد جاری ہونے والے تحریری فیصلے میں بھی فاش غلطی کا انکشاف
ای سی پی کی جانب سے جاری ہونے والے تفصیلی میں عمران خان کو این اے 5 سے نااہل قرار دیا گیا جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ 5 سے تو انتخاب میں حصہ ہی نہیں لیا تھا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سربراہ تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے، جس میں انہیں نااہل قرار دیا گیا تھا۔ تاہم تین روز بعد بھی جاری ہونے والے فیصلہ میں فاش غلطی کرتے ہوئے عمران خان کا حلقہ این اے 5 لکھ دیا ہے۔
توشہ خانہ ریفرنس کیس کا تحریری فیصلہ 36 صفحات پر مشتمل ہے ،جس پر چیف الیکشن کمشنر اورچاروںں ممبران کے دستخط ہیں ،توشہ خانہ ریفرنس کیس کا فیصلہ متفقہ ہےفیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے مطابق تحائف 2 کروڑ 15 لاکھ 64 ہزار میں خریدے، لیکن کابینہ ڈویژن کے مطابق تحائف کی مالیت 10 کروڑ 79 لاکھ 43 ہزار تھی۔
یہ بھی پڑھیے
اعظم سواتی خود پر تشدد کرنے والے ایف آئی اے حکام کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے
صحافی ارشد شریف کا نیروبی پولیس کے ہاتھوں مبینہ قتل کئی سوالات کو جنم دے گیا
عمران خان کے بتائے گئے بنک اکائونٹ کی تفصیلات سٹیٹ بنک سے منگوائی گئیں، مالی سال 2018-19 کے اختتام پر عمران خان کے اکائونٹ میں 5 کروڑ 16 لاکھ روپے تھے، عمران خان کے اکائونٹ میں موجود رقم تحائف کی مالیت کی نصف تھی، عمران خان نے گوشواروں میں کیش اور بنک کی تفصیل بتانے کے پابند تھے جو نہیں بتائی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکشن167،173کےتحت عمران خان کرپٹ پریکٹس کےمرتکب ہوئے، عمران خان نے توشہ خانہ سے حاصل تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کئے اور تحائف ڈیکلیئر نہ کرکے دانستہ طور پرحقائق چھپائے۔
عمران خان کے گوشوارے بنک ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے، سابق وزیراعظم کی جانب سے وضاحت نہیں دی گئی کہ گوشواروں میں غلطی غیرارادی تھی، عمران خان نے تسلیم کیا کہ مالی سال 2019-20 میں تحائف ظاہر کیے نہ فروخت سے حاصل رقم ظاہر کی۔
عمران خان کے بقول تمام تفصیلات ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کردہ ہیں، الیکشن کمیشن اور ایف بی آر الگ الگ ادارے ہیں۔
توشہ خانہ ریفرنس میں فیصلہ 19 ستمبر کو محفوظ کیا گیا تھا جو تین روز قبل جمعہ کو سنایا گیا ،اس موقع پر میڈیا کو فیصلے کے دو صفحات جاری کیے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن کے مختصر فیصلے پر ممبر ای سی پی پنجاب بابر حسن بھروانہ کے دستخط موجود نہیں تھے۔
ممبر الیکشن کمیشن پنجاب نے اتوار کے روز تفصیلی فیصلے پر دستخط کیے ۔
ذرائع کے مطابق ممبر ای سی پی پنجاب بابر حسن بھروانہ اور ان کی اہلیہ ڈینگی کے باعث علیل ہیں۔ الیکشن کمیشن کی خصوصی ٹیم نے جھنگ جاکر بابر حسن بھروانہ سے تفصیلی فیصلے پر دستخط کروائے۔