فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا چند گھنٹوں میں پوسٹ مارٹم ہو گیا

پاکستان کے سینئر ترین صحافیوں نے پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کو پلانٹڈ پریس کانفرنس قرار دے دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پلانٹڈ کیے گئے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کو چند گھنٹوں میں ہی پاکستان سینئر ترین صحافیوں نے ایکسپوز کرکے رکھ دیا ہے، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت بھی کینسل کردی ہے اور ان سے پریس کانفرنس پر جواب طلب کرلیا ہے۔

سینئر صحافی کامران خان ، سینئر جرنلسٹ سید طلعت حسین ، سینئر تجزیہ کار سیرل المیڈا ، سینئر صحافی مبشر زید اور ایم اظہر صدیقی سمیت دیگر کئی سینئر صحافیوں نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کو لایعنی پریس کانفرنس قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والے 3ملزمان ایف آئی اے کے شکنجے میں آگئے

عمران خان کا لانگ مارچ انقلاب نہیں مرضی کے آرمی چیف کیلئے ہے، نواز شریف

دوسری جانب مرحوم ارشد شریف کی والدہ اور ان کی بیوہ نے بڑے واضح انداز میں بیان دے کر فیصل واوڈا کے بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے ، بلکہ انہوں نے اے آر وائی نیوز چینل کے مالک سلمان اقبال کے حق میں بیان جاری کردیا ہے۔

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مرتضیٰ علی شاہ نے لکھا ہے کہ ” فیصل واوڈا خونی مارچ، لاشیں اور خونریزی دیکھ رہے ہیں۔ ارشد شریف کے قریبی جو اس قتل کی سازش میں ملوٹے تھے ان کے اشارے پر پریس کانفرنس کی گئی۔

مرتضیٰ علی شاہ نے نواز شریف کا ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا ہے جس وہ کہہ رہے کہ "یہ میں نہیں یا ن لیگ نہیں کہہ رہی بلکہ فیصل واوڈا کہہ رہے کہ جو پی ٹی آئی کے رہنما ہیں۔ جہاں عمران خان کے لانگ مارچ میں خون دکھائی دے رہا ہے۔”

سینئر صحافی نادیہ مرزا نے لکھا ہے کہ "فیصل واوڈا نے خود کو ضائع کردیا۔”

سینئر صحافی شفاعت علی نے لکھا کہ ” فیصل واڈا کا بغیر کسی ثبوت کے صحافیوں سے خطاب۔”

کامران یوسف نے لکھا ہے کہ ” فیصل واڈا کی پریس کی سب سے اہم بات۔ پریس ایجنسی کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے کیا جو حکومتی پریس کا صرف کام کرتا ہے۔”

سینئر تجزیہ کار سیرل المیڈا نے لکھا ہے کہ ” واوڈا جیسے چوہے جہاز کو اپنے ساتھ لے ڈبونے کی کوشش کرتے ہیں۔’

ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیقی نے لکھا ہے کہ ” یہ عورت صحافی کے نام پر دھبہ اور مکروہ انسان ہے۔ اس عورت کی شکل پر تربیت پر لعن ت۔”

سینئر صحافی عامر متین نے لکھا ہے کہ "فصل واوڈا نے خود کو سیاست کا جیمزبانڈ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔”

مبشر زیدی نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” اکھا پاکستان کو ہلا دے گا تیرا پھیجل۔”

سینئر صحافی تنزیلا مظہر نے لکھا ہے کہ ” واوڈا صاحب نے بالآخر اس "بوٹ” کا اصل مقام پہچان لیا جس کو انہوں نے نادانی میں میز پر رکھ دیا تھا۔”

سینئر صحافی سید طلعت حسین نے فصل واوڈا کر پریس کانفرنس کو گندی بدبو سے تشبیہہ دی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ” فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس صرف ایک بات ثابت کرتی ہے: 2018 کے تباہ کن انتخابی تجربے کرنے والے سائنسدانوں کے پاس ویسٹ مینجمنٹ کی کوئی حکمت عملی نہیں تھی۔ اب جب کہ گندگی پنکھے سے ٹکرا چکی ہے، کسی طرح بدبو سے بچنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ کیا شاندار گندگی ہے۔”

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ مقتدر طاقتوں نے اپنے آپ کو مزید ایکسپوز کردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے جنہوں نے فیصل واوڈا کو لانچ کیا تھا انہوں نے مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں نہیں اتارا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا پی ٹی وی لائیو دکھایا جانا بھی اس بات کی چغلی کھاتا ہے کہ اس سارے کھیل میں مسلم لیگ (ن) بھی پیش پیش تھی۔

سینئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنے جال میں خود ہی پھنس گئی ہے ، پہلے انہوں نے پریس کانفرنس کو پی ٹی وی پر لائیو ٹیلی کاسٹ کردیا اور تھوڑی دیر بعد ہی میاں نواز شریف نے لندن سے بیان داغ دیا ، رہنما ن لیگ حنا پرویز بٹ نے بیان دے دیا ، شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہہ دیا کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کو اہمیت دینا ہوگی۔ سب پتا چل گیا ہے کہ کس نے پریس کانفرنس کروائی اور کیوں کروائی۔

متعلقہ تحاریر