ارشد شریف کا سینیٹ کمیٹی کو ریکارڈ کرایاگیا وڈیو بیان جاری کیا جائے، افتخار درانی
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے چیئرمین سینیٹ اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر فیصل جاوید خان سے سینئر صحافی شہید ارشد شریف کا سینیٹ کمیٹی کو ریکارڈ کرایا گیا بیان منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔
افتخار درانی نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے کی نقول بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کردیں۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کے بعد ارشد شریف کی بیوہ نے بھی موت کی وجہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا
سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا معاملہ ، فیصل واوڈا کی آئیں بائیں شائیں
افتخار درانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں چیئر مین سینیٹ اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر فیصل جاوید خان سے درخواست کرتا ہوں کہ یکم جون 2022کو کمیٹی کو ریکارڈکرایا گیا ارشد شریف کا غیرترمیم شدہ بیان جاری کیا جائے جوانہوں نے عمران ریاض خان اور صابر شاکر کے ساتھ ریکارڈ کرایا تھا۔
I request chairman senate @OfficeSenate & chairman standing committee @FaisalJavedKhan I&B to release unedited video statement given by Arshad sharif on JUNE 1,2022 to committee on record,along with @ImranRiazKhan who was also present in person & @ARYSabirShakir via video link pic.twitter.com/d1wdK5W0Dr
— Dr. Iftikhar Durrani (@IftikharDurani) October 26, 2022
واضح رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کو 23 اکتوبر کوکینیا کے دارالحکومت نیروبی کے نواح میں کینیا کی پولیس نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ان کے قتل کی تحقیقات کیلیے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی کینیا روانہ ہوچکی ہے ۔ارشد شریف کو آج فیصل مسجد میں نمازجنازہ کے بعد اسلام آباد میں سپرد خاک کیاجائے گا۔