پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں گورنر راج لگنے کا امکان
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو ناکام بنانے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب میں گورنر راج لگانے افواہیں گردش کر رہی ہیں، پی ٹی آئی قیادت نے وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی صورت میں فوری طور پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ پنجاب میں گورنر راج لگانے کا امکان ہے۔
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی جانب سے جمعہ کو لاہور کے لبرٹی چوک سے لانگ مارچ شروع کرنے کے اعلان کے بعد پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
یہ بھی پڑھیے
خیبرپختونخوا کے وزراء، مشیروں اور اراکین اسمبلی کی لانگ مارچ میں شرکت لازمی قرار
پی ٹی آئی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت صوبہ پنجاب میں گورنر راج لگانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ پی ٹی آئی نے پنجاب میں گورنر راج کے ذریعے لانگ مارچ کو ناکام بنانے کی وفاقی حکومت کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار کیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی صورت میں فوری طور پرعدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر پی ٹی آئی اور اس کے اتحادی گورنر راج کے خلاف عدالت سے ریلیف حاصل کرنے میں ناکام رہے تو لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے متبادل لائحہ عمل نافذ کیا جائے گا۔
لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کی تیاریاں
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت سیکیورٹی کیلئے فوجی دستے طلب کیے تھے۔
PTI لانگ مارچ۔۔
"ہم ہر قیمت پر اس جتھے کو ناکام کریں گے، آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کر رہے ہیں۔ سب سے آگے پولیس اور ایف سی ہو گی جن کے پاس آنسو گیس اور ربر کی گولیاں ہوں گی۔ اس کے پیچھے رینجرز اور پھر فوج ہو گی"، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ#FaislaAapKa
Aaj News@RanaSanaullahPK pic.twitter.com/eGvBsQcWVY— Asma Shirazi (@asmashirazi) October 26, 2022
انہوں نے ٹی وی پروگرام کی میزبان عاصمہ شیرازی کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی لائن کے پہلے درجے پر پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کو تعینات کیا جائے گا۔ پولیس اور ایف سی کے دستے آنسو گیس کے گولوں اور ربڑ کی گولیوں سے لیس ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
فیصل واوڈا کی خونی لانگ مارچ کی پیشگوئی اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی حکمت عملی
انہوں نے کہا کہ رینجرز اہلکار دوسرے درجے پر تعینات ہوں گے اور پھر تیسرے درجے پر پاک فوج کے اہلکار تعینات ہوں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قانون شکنوں سے نمٹنے کیلئے ربڑ کی گولیاں استعمال کی جائیں گی ۔
وفاقہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے لانگ مارچ کے آغاز کیلئے صحافی ارشد شریف کے قتل جیسے بڑے واقعے کا انتظار کررہے تھے۔









