ڈی جی آئی ایس آئی میں بہت کچھ جانتا ہوں مگر ملک کیلئے خاموش ہوں، عمران خان

سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان  کی قیادت میں لاہور کے لبرٹی چوک سے لانگ مارچ کا آغازہوگیا، شرکاء سے خطاب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ڈی جی سی آئی ایس آئی میجر فیصل نصیر ایک ڈرٹی  ہیری ہے  وہ جب سے اسلام آباد آیا ہے کہ لوگوں پرظلم کررہاہے، انہوں نے ڈاریکٹر جنرل آئی ایس آئی ندیم انجم  کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  میں بہت کچھ جانتا ہو مگر قوم کی وجہ سے خاموش ہوں

سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں لاہور کے لبرٹی  چوک سے لانگ مارچ کا آغازہوگیا ہے۔ پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی لانگ مارچ   پارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی  چیئرمین کے ہمراہ ہے ۔

عمران خان نےلاہورمیں حقیقی آزادی لانگ مارچ کے آغاز پر لبرٹی چوک  پر شرکاء سے خطاب میں  کہا کہ آج اپنی 26 سالہ سیاسی  کیرئیر کا سب سے اہم سفر شروع کر دیا ہے ۔ یہ ملک کی حقیقی آزادی کا سفر ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل واوڈا کی خونی لانگ مارچ کی پیشگوئی اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی حکمت عملی

پی ٹی آئی چیف عمران خان نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ سیاسی مفاد یا الیکشن کے لیے نہیں بلکہ ملک و قوم کی حقیقی آزادی کے لیے ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے فیصلے امریکا اور برطانیہ میں  نہیں بلکہ پاکستان میں ہوں ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈاریکٹر جنرل آئی ایس آئی ندیم انجم  کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت کچھ جانتا ہو مگر قوم کی وجہ سے خاموش ہوں ۔ ہماری فوج پر تنقید کا مقصد  تعمیری تنقید ہوتی ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  نواز شریف کی طرح بھگوڑا نہیں ہوں۔ میرا جینا مرنا اس وطن کے لیے ہے۔ میں ملک اور ملکی اداروں کے لیے اب تک خاموش ہوں ورنہ بہت ساری باتیں مجھے معلوم ہیں ۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  ڈی جی سی  آئی ایس آئی میجر فیصل نصیر ایک ڈرٹی  ہیری ہے  وہ جب سے اسلام آباد آیا ہے کہ لوگوں پرظلم کررہاہے اور میں چاہتاہوں کہ میرے لوگوں پر ظلم نہ ہو۔

عمران خان نے کہا کہ ہم خاموش صرف اداروں کی  مضبوطی کے لیے ہیں  کیونکہ ہم ایک آزاد فوج کے  حامی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں ملکی فیصلے ملک کی عوام کرے   امریکا اور برطانیہ نہیں ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے  اپنے خطاب میں عدلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کو ہمارے حق کا تحفظ نہیں کیا لیکن اس مارچ میں کوئی قانون نہیں توڑیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ  احترام کے ساتھ سپریم کورٹ  سے کہتا ہوں کہ  25 مئی کو آپ نے ہمارے جمہوری حق کا تحفظ نہیں کیا، ہمیں مارا گیا، لوگوں کو اٹھایا گیا لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم چوروں سے نجات کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے  اور ہمارے حقیقی آزادی لانگ مارچ  کا مقصد بھی   اپنی قوم کو آزادی دلانا ہے ۔ اس میں کوئی ذاتی مفاد شامل نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ لاہور کے لبرٹی چوک سے شروع ہوگیا جوکہ اسلام آباد جائے گا ۔ لانگ مارچ کی قیادت عمران خان کر رہے ہیں ۔

لاہور سے شروع ہونے والے مارچ میں   پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، شاہ ،محمود قریشی ، فیصل جاوید ، شیخ رشید ، شفقت محمود سمیت دیگر  مرکزی و صوبائی قائدین عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ آج کی رات لبرٹی چوک تا شاہدرہ انٹر چینج پرلانگ مارچ کی پہلی منزل ہوگی اور عمران خان کے خطاب کے بعد لانگ مارچ کے شرکا رات وہیں قیام کریں گے ۔

ہفتے کی صبح لانگ مارچ شاہدرہ سے شروع ہوگا اور اگلا پڑاؤ گوجرانوالہ ہوگا جبکہ اتوار کے روز لانگ مارچ کی اگلی منزل گجرات ہوگی جہاں مونس الہٰی لانگ مارچ کا استقبال کریں گے۔

متعلقہ تحاریر