وفاقی حکومت کا سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو احکامات کی پیروی کا حکم

وفاقی حکومت نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کو خط لکھا ہے جس میں انہیں  تین دن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے بصورت دیگر قانونی کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے، گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے لاہور کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) غلام محمود ڈوگر کی خدمات واپس لیتے ہوئے انہیں تاحکم ثانی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی  تھی

وفاقی حکومت نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او) لاہورغلام محمود ڈوگر کو تین دن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکم عدولی کی صورت میں تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔

وفاقی حکومت نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہورغلام محمود ڈوگر کو خط لکھا ہے جس میں انہیں تین دن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سی سی پی او لاہور کا معاملہ: وفاق اور پنجاب حکومت میں ٹھن گئی

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کولکھے گئے خطم کے متن میں کہا گیا ہے کہ تبادلے کا حکم وزیراعظم کی منظوری سے جاری کیا گیا۔ وزیر اعظم کے احکامات پر تین روز کےاندر رپورٹ کریں ۔

وفاقی حکومت خط کے متن  میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر تنبیہ کی گئی ہے کہ 3 دن میں تبادلے کے حکم پر عمل نہ ہونے کی صورت میں تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر وفاق اور پنجاب میں پھنسے ہوئے تھے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے غلام محمود ڈوگر کواپنا عہدہ  چھوڑنے سے روک دیا تھا۔

گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے لاہور کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) غلام محمود ڈوگر کی خدمات واپس لیتے ہوئے انہیں تاحکم ثانی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی  تھی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سی سی پی او کو چارج چھوڑنے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نہ تو سی سی پی او کو ہٹا سکتی ہے اور نہ ہی ان کا تبادلہ کر سکتی ہے۔

متعلقہ تحاریر