وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے امکانات کو مسترد کردیا

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا  ہے کہ سڑکوں پر لاشیں بکھیرنے کی باتیں کرنے والوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی جبکہ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے 9 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جس میں مریم اورنگزیب کا نام بھی شامل کیاگیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خونی مارچ کی بات کرنے والوں سےمذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خونی مارچ کی باتیں کرنے والوں سے کسی قسم سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔  فارن فنڈز فراڈیئے سے بات چیت کی گنجائش نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر لاشیں بکھیرنے کی باتیں کرنے والوں سے مذاکرات  نہیں ہونگے۔ انہوں نے سوال پوچھا کہ کیا ملکی مفادات کے خلاف کام کرنے والوں سے مزاکرات ہونے چاہئیں  ؟ ۔

وفاقی وزیر نے  کہا کہ ملکی اداروں کو آئین کے تحت  کام کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران کوئی ناگہانی واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری چیئرمین پی ٹی آئی عمران  خان اور پنجاب حکومت پر عائد ہوگی ۔

عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ رات کو ناکام مارچ چھوڑ کر  سونے کے لیے گھر بھاگ  گیا تھا ۔یہ لوگ ملک میں انتشار، فساد، لاشیں اور خون  بہانا چاہتے ہیں ۔

مریم اورنگزیب نے عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر کو ہرجانے کے نوٹس پر کہا کہ وہ پہلے شہبازشریف کے ہرجانے کے نوٹس کا جواب دیں جس مقدمے میں وہ مفرور ہیں جبکہ نوٹس 5 سال پہلے دیا گیا تھا ۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل اطلاعات آئیں تھیں کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کی قیادت سے مذاکرات کے لئے رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں  9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق مذکراتی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیرِ داخلہ جبکہ دیگرارکان میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد اور مریم اورنگزیب شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی لانگ مارچ کے حوالے سے ضرورت پڑنے پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے مذاکرات اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر