لانگ مارچ میں فساد: علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو ، کہیں ہیکر بوائے رانا ثناء اللہ تو نہیں
وفاقی وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور اور نامعلوم شخص کی مبینہ آڈیو شیئر کردی جس میں بندے اور بندوقیں لانے کا کہا جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو لیک کے بعد یہ مدعاء بھی کھل گیا کہ آڈیو لیکس کے پیچھے کوئی ہیکر نہیں تھا بلکہ ہیکر بوائے خود وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور اور ایک نامعلوم شخص کی مبینہ آڈیو چلوا دی، مبینہ آڈیو لیک میں سنا جاسکتا ہے کہ علی امین گنڈاپور کسی نامعلوم شخص کو لانگ مارچ کے موقع پر بندوقیں اور بندے لانے کا کہہ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے امکانات کو مسترد کردیا
وفاقی حکومت کا سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو احکامات کی پیروی کا حکم
رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے سابق وفاقی وزیر کی گفتگو کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
رانا ثناء اللہ کی عمران خان کو براہ راست ٹی وی پہ قتل کرنے کی دھمکی۔۔pic.twitter.com/K8CQw5RE2m
— Waqar Malik (@RealWaqarMaliks) October 29, 2022
رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو لیک کا متن
نامعلوم شخص: جی علی خان
علی امین گنڈاپور: صدر صاحب کیا پوزیشن ہے؟
نامعلوم شخص: سر پوزیشن تو اے ون ہے۔ آپ سنائیں۔؟
علی امین گنڈاپور: بندوقیں کتنی ہیں۔؟
نامعلوم شخص: بہت ہیں۔
علی امین گنڈاپور: لائیسنس۔؟
نامعلوم شخص: لائیسنس بہت ہیں۔
علی امین گنڈاپور: بندے۔؟
نامعلوم شخص: بندے بھی جتنے چاہئیں ہوں گے سر۔
علی امین گنڈاپور: اچھا ہم یہاں پر کیمپ لگا رہے ہیں۔ ساتھ ہی قریب کالونی میں۔
نامعلوم شخص: جی۔
علی امین گنڈاپور: یہاں قریب ترین جگہ کون سی ہے۔ آخر میں۔ کون سے کالونی لگ رہی ہے۔؟
نامعلوم شخص: ہمارے ہاں۔
علی امین گنڈاپور: بارڈر پہ ، بارڈر پہ ، اسلام آباد پنڈی کے بارڈر پر۔ ٹول پلازہ کے لیفٹ سائیڈ پر۔ کون سی جگہ ہے۔ ٹاپ سٹی ہے یا کیپیٹل۔
نامعلوم شخص: ٹاپ بھی ، کیپیٹل بھی ہے۔ بہت ساری ہیں بتائیں۔
علی امین گنڈاپور: ٹاپ تو ایئرپورٹ پر ہے نا۔
نامعلوم شخص: ٹاپ تو ایئرپورٹ والی سائیڈ پر ہے۔ میں نے پورا نقشہ بھیجا تھا آپ کو۔
علی امین گنڈاپور: وہ ملا ہوا ہے مجھے ، وہ ہے میرے پاس۔
علی امین گنڈاپور: بس بندے اور سامان آپ رکھیں وہاں پر ریڈی نامعلوم شخص: سر کوئی مسئلہ نہیں۔ ان شاء اللہ
علی امین گنڈاپور: بس پھر رابطے میں ہیں۔ ان شاء اللہ
نامعلوم شخص: جی سر ! ان شاء اللہ
پریس کانفرنس سے مزید خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا عمران خان کا رویہ کوئی جمہوری رویہ نہیں ہے ، عمران خان جب حکومت میں تو اپوزیشن جماعتوں سے بات کرنے کو تیار نہیں تھے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے قریبی ساتھی نے انکشاف کیا کہ لانگ مارچ خونی مارچ ہوگا تو اس کو تین دن بعد پارٹی سے نکال دیا گیا۔ عمران خان کا مقصد اسلام آباد میں جلسہ کرنا نہیں ہے۔ عمران خان کا مقصد لاشیں گرانا ہے۔
ان کا کہنا تھا ہم پہلے سے کہتے آئے ہیں کہ عمران خان ایک فتنہ ہے ، فتنہ قوم کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔ عمران خان ملک کو تباہی اور تقسیم کی جانب لے کر جانا چاہتا ہے۔ نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا عمران خان کا مقصد لاشیں گرانا اور الجھاؤ پیدا کرنا ہے۔ فتنہ خان اپنے ہی کارکنوں کی لاشیں گرانا چاہتے ہیں۔ عمران خان اپنے لوگوں کی لاشیں گرا کر الزام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگانا چاہتے ہیں۔ عمران خان ایک مافیا ہے انہیں کوئی شرم نہیں ہے۔ اسے کوئی فکر نہیں ہے کہ اس سے ملک کو کیا نقصان ہو سکتا ہے۔ عمران خان سائفر سے کھیلا اور رجیم چینج کا بیانیہ گھڑا۔
ان کا کہنا تھا فیصل واوڈا گھر کے بھیدی تھی انہیں فوراً پارٹی سے نکال دیا گیا۔ عمران خان کے قریبی ساتھی نے کہا کہ لانگ مارچ میں لاشیں اور جنازے نظر آرہے ہیں۔