ارشد شریف کی بیوہ نے وقار احمد اور انکی فیملی کو کلین چٹ دے دی

جویریہ صدیقی کا کہنا ہے کینیا میں ارشد شریف بہت خوش تھے وہ اپنی میزبان فیملی کی مہمان نوازی کی بہت تعریف کیا کرتے تھے۔

کینیا میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیقی نے اپنے مرحوم شوہر کے میزبان خاندان کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ برائے مہربانی انہیں ٹارگٹ کرنے سے گریز کیا جائے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں جویریہ صدیقی نے کہا ہے کہ "ارشد اور میں روزانہ کی بنیاد پر ایک دوسرے سے رابطے میں تھے ، وہ باقاعدگی سے آڈیو اور ویڈیو کال کیا کرتے تھے۔”

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم شہباز شریف نے وی لاگرز اور یوٹیوبرز کو صحافی تسلیم کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ: کیا عمران خان نیا بیانیہ ترتیب دے رہے ہیں؟

بیوہ ارشد شریف کا کہنا ہے کہ ” وہ (ارشد شریف) کینیا میں بہت خوش اور پر سکون تھے اور ہمیشہ اپنے میزبان وقار صاحب اور خاندان کی بڑی مہمان نوازی کی بہت زیادہ تعریف کرتے تھے۔”

جویریہ صدیقی نے مزید لکھا ہے کہ "اس خاندان کو نشانہ بنانا بند کریں جنہوں نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی۔”

جویریہ صدیقی نے ایک ٹوئٹر میں لکھا ہے کہ ” جب میری ارشد کی آخری کال پر بات ہوئی تو وہ لانگ مارچ کو لے کر بہت پرجوش تھا اور مجھے کہا جیا میں لانگ مارچ کے دن زیادہ وی لاگ کروں گا آج سب ہے میرا ارشد نہیں ہے بس۔”

جویریہ صدیقی نے ایک اور ٹوئٹ میں مرحوم صحافی ارشد شریف کی تصاویر شیئر کرکے انہیں دردبھرے انداز میں یاد کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر