آپ نے ہمیں بتایا یہ چور ہیں اب کہتے ہیں ان سے دوستی کرلو، عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے سوالات

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے عوام ان چوروں کو پہچان چکی ہے وہ امپورٹڈ حکومت کو قبول نہیں کرتی۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے سب بڑے چوروں کو ہم مسلط کردیا گیا ہے ، انہوں نے اربوں روپے خرچ کرکے لوگوں کے ضمیر خریدے ، میرا مطالبہ ملک میں فوری طور صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا گذشتہ 6 ماہ میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، چوروں اور ڈاکوؤں کا ہم پر مسلط کردیا گیا ہے ، بے روزگاری بڑھ گئی ہے عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف اعظم سواتی پر تشدد کرنے والے میجر اور بریگیڈیئر کے خلاف ایکشن لیں، عمران خان کا مطالبہ

سائفر کی کہانی اگر من گھڑت تھی تو ڈیمارش کیوں دیا گیا، شاہ محمود قریشی

عمران خان کا کہنا تھا کہ انسانوں کے نظام میں انصاف ہوتا ہے ، آج پاکستان میں انسانوں کا نہیں جانوروں کا نظام ہے ، میرا صرف ایک مقصد ہے اور وہ انصاف کا مطالبہ۔ جو کمزور ہوتا ہے اس کی حفاظت کرنے کے لیے کوئی نہیں آتا۔ یہاں ہمارے اوپر چوروں اور ڈاکوؤں کو مسلط کردیا گیا ہے۔ میں اپنی عوام کی طاقت سے یہاں تک آیا ہوں ، نہ میں امریکا سے مدد مانگتا ہوں کہ کسی اور سے ، صرف اللہ سے مدد مانگتا ہوں۔

ان کا کہنا ان امپورٹڈ حکمرانوں کو قوم نہیں مانتی ، ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ، کیونکہ فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے ، میں اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد تیاری کرلو عوام کا سمندر آنے والا ہے ، یہ وقت ہے اپنی تقدیر بدلنے کا ، کیونکہ ہم اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتے۔ مائیں بہنیں آزادی مارچ میں ہمارے ساتھ ہیں پاکستان بدل رہا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پیسے دیکھ کر آصف علی زرداری کا بیماری لگ جاتی ہے ، آصف زرداری اس ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے ، نواز شریف ملک چھوڑ کر بھاگ گیا وہ اس ملک کا مجرم ہے ، شہباز شریف نے اربوں روپے لوٹے ، یہ چوروں اور ڈاکوؤں کا ٹولہ ہے ، رانا ثناء اللہ نے 18 قتل کیے ، رانا ثناء اللہ جیسے چوہے ہمیں دھمکیاں نہ دیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے ارشد شریف کو چینل سے نکلوادیا گیا ، جب وہ ملک سے باہر چلاگیا تو اسے شہید کروادیا گیا ، اسے دھمکیاں دی گئیں منہ بند رکھنے کو کہا گیا ، ارشد شریف پاکستان کا نمبر ون صحافی تھا جو حق کے ساتھ کھڑا تھا ، اس سے پہلے صابر شاکر ملک چھوڑ کر جانا پڑا۔ معید پیرزادہ اور ارشاد بھٹی کو ملک چھوڑ کر جانا پڑ گیا۔

سابق وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اعظم سواتی کو اس کے پوتے پوتیوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، جو اعظم سواتی کے ساتھ کیا گیا اس پر انہیں شرم آنی چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ پہلے مجھے ثبوت دیتی تھی کہ یہ لوگ چور اور ڈاکو ہیں اب انہی چوروں اور ڈاکوؤں کو ہم پر مسلط کردیا گیا اور کہا جارہا ہے ان سے دوستی کرلو۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم ان چوروں اور ڈاکوؤں سے دوستی کرلیں۔

چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی عدلیہ سے درخواست کرتا ہوں اس ملک کی خاطر ، ہمارے ملک کے مستقبل کی خاطر ، خدا کے واسطے اس ملک میں رول آف لاء قائم کریں ۔ یہ لوگ جو قانون کے اوپر بیٹھے ہوئے ہیں ، انہیں قانون کے نیچے لے کر آئیں۔ عمران خان نے کہا کہ میں چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اعظم سواتی کی درخواست پر کیس سننے کی رضامندی ظاہر کی۔

متعلقہ تحاریر