کامران خان نے موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کا نسخہ پیش کردیا
سینئر اینکر پرسن آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاک فوج کی ہائی کمان میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی اہم معلومات سامنے لے آئے۔

سینئر صحافی اور اینکر پرسن کامران خان نے ملک میں جاری سیاسی بحران سے نکلنے کا نسخہ پیش کردیا۔
سینئر اینکر پرسن آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاک فوج کی ہائی کمان میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی اہم معلومات سامنے لے آئے۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیبلشمنٹ نے بتایا تھا نوازشریف کرپٹ اور زرداری چور ہے، اب کہتے ہیں مذاکرات کرلو، عمران خان
عمران خان نے مسلسل تیسرا ضمنی انتخاب جیت لیا
سینئر صحافی اور دنیا نیوز کے مشہور پروگرام’دنیا کامران خان کے ساتھ ‘کے میزبان کامران خان نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ نئے آرمی چیف کے اعلان کے ساتھ پاک فوج کی ثالثی میں الیکشن پر مذاکرات کا آغاز ہی موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے کا نسخہ ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر ششماد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نئے آرمی چیف اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔
Recipe to settle political turmoil is announcement for new COAS coupled with Army sponsored dialogue on election: Lt Gen Shamshad Sahir Lt Gen Azhar Abbas new COAS CJCSC. Currently senior most Lt Gen, Asim Munir, unfortunately, retires a few days before Gen Bajwa’s on Nov 28th. pic.twitter.com/N4gFMNKppI
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) October 30, 2022
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر بدقسمتی سے جنرل قمر جاوید باجوہ کی 28 نومبر کو ریٹائرمنٹ سے کچھ روز قبل ریٹائر ہوجائیں گے۔
دریں اثنانیوز 360 نے اس ٹوئٹ کے حوالے سے سینئر صحافی کامران خان سے رابطہ کیا۔اس سوال پر کہ آپ کا ٹوئٹ معلومات کی بنیاد پر ہے یا صرف پیشگوئی ہے؟ کامران خان نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ آپ جو چاہیں سمجھ سکتے ہیں۔
کامران خان نےنیوز 360 سے گفتگو میں مزید انکشاف کیا کہ نئے آرمی چیف حالیہ پریس کانفرنس کے بعد ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ایک ہفتے کے اندر ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو تبدیل کرسکتے ہیں۔









