جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عامر فاروق کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے چیف جسٹس نامزد کردیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی زیر صدارت اجلاس میں جسٹس عامر فاروق کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی۔

جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس عامر فاروق کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش کردی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ زیر بحث لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

اعظم سواتی کی ایک ہفتے میں دوسری پریس کانفرنس: اداروں پر الزامات تیزتر

وفاقی وزیر داخلہ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کو پی ٹی آئی کا ڈرامہ قرار دے دیا

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس آئی ایچ سی تقرری کی سفارش کردی۔

جسٹس عامر کا نام متفقہ طور پر تجویز کیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ جسٹس عامر فاروق جنوری 2015 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔

متعلقہ تحاریر