سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ نے اپنے دوست ارشد شریف کے قتل کی بین الاقوامی تحقیقات کیلئے خط لکھ دیا
اس سے قبل مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ ، اے آر وائی نیوز چینل کے مالک سلمان اقبال اور پے یو ایف جے نے حکومت کی جانب سے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے کمیشن کو مسترد کردیا تھا۔

ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ابوذر سلمان نیازی نے اپنے دوست مقتول صحافی ارشد شریف کے قتل کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو طویل خط لکھا دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو لکھے گئے خط کی کاپی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ایڈووکیٹ ابوذر نیازی نے لکھا ہے کہ "میں نے آج سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو خط لکھا دیا ہے۔”
یہ بھی پڑھیے
خرم دستگیر کا گوجرانوالہ میں عمران خان کیخلاف گھڑی چور کے بینرلگانے کا اعتراف
خرم دستگیر کا گوجرانوالہ میں عمران خان کیخلاف گھڑی چور کے بینرلگانے کا اعتراف
انہوں نے لکھا ہے کہ "سیکریٹری جنرل کینیا میں ارشد شریف کے پراسرار قتل کے حقائق کی تحقیقات کے لیے "بین الاقوامی کمیشن” کا تقرر کرے گا۔”
Today I have written letter to @antonioguterres Secretary General, United Nations to appoint "International Commission” to Investigate into Facts of Mysterious Assassination of Arshad Sharif in Kenya.Justice cant be expected from the Present Weak Commission& Dubious Kenyan Police pic.twitter.com/R4X5Svb3AH
— Abuzar Salman Niazi (@SalmanKNiazi1) November 1, 2022
ابوذر سلمان نیازی نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "موجودہ کمزور کمیشن اور مشکوک کینیا کی پولیس سے انصاف کی توقع نہیں کی جا سکتی۔”
واضح رہے کہ اس سے قبل مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ ، اے آر وائی نیوز چینل کے مالک سلمان اقبال اور پی ایف یو جے نے حکومت کی جانب سے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے حکومت کمیشن کو مسترد کردیا تھا۔
تمام فریقین نے حکومت سے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج پر مشتمل ہائی پاور کمیشن یا اقوام متحدہ سے قتل کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔
مقتول ارشد شریف کی والدہ نے اپنے تحریری بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیشن کو وزیراعظم شہباز شریف کے اپنے جاری کردہ بیان سے متصادم قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
شہید ارشد شریف کی والدہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے بنائے گئے “ انکوائری کمیشن “ کو وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے اپنے جاری کردہ بیان سے متصادم قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ pic.twitter.com/Z7Nv52mDk9
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) October 31, 2022
دریں اثنا اے آر وائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر مقتول ارشد شریف کی والدہ کا بیان شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم اپنی یقین دہانی کے باوجود شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ارشد شریف کی موت کے حوالے سے معتبر تحقیقاتی کمیشن بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ارشد شریف کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے تعاون سے سپریم کورٹ کے موجودہ ججز پر مشتمل انکوائری کمیشن قائم کیا جانا چاہیے۔
Despite PM’s assurance he’s failed to appoint a credible Commission of Inquiry into Arshad Sharif’s death in order to ensure transparency. An independent SC Inquiry Comission with sitting judges must be established with @UNHumanRights support to secure #JusticeForArshadSharif https://t.co/VDmVFgiAHn
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) October 31, 2022
دوسری جانب اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ( پی ایف یو جے) نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے حکومت کی طرف سے تجویز کردہ انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا ۔
ارشد شریف کینیا میں قتل
واضح رہے کہ سینئر صحافی، ٹی وی اینکر اور یوٹیوبر ارشد شریف کو 24 اکتوبر کی رات کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں قتل کر دیا گیا۔ ارشد شریف کا شمار پاکستان کے معروف تحقیقاتی صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کے لیے ملک کے اہم سیاسی واقعات کی کوریج کی۔
کینین پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان صحافی ارشد شریف کے سر میں گولی لگنے سے ہلاکت ہوئی ، فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر روڈ بلاک کی خلاف ورزی کی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیقی نے ارشد شریف کی موت کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا تھا۔
مقتول صحافی ارشد شریف کی میت بدھ کی صبح نجی ایئرلائن کے طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچائی گئی تھی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اہل خانہ، صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں نے میت کا شاندار استقبال کیا تھا۔