اسلام آباد کے کچنار پارک میں نصب ’صنف آہن‘ کا مجسمہ منہدم
مجسمے کو انتہاپسندوں نے نقصان پہنچایا، سیاسی تجزیہ کا دعویٰ: مجسمہ اپنے وزن کی وجہ سے گرا ہے، کسی کے نقصان پہنچانے کی اطلاع نہیں ملی، پارک کے نگران کا دعویٰ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8 کے کچنار پارک میں نصب’صنف آہن‘ کا خوبصورت مجسمہ مسمار منہدم ہوگیا۔
سیاسی تجزیہ کار طاہر نعیم ملک نے مجسمے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سی ڈی اے حکام اور اسلام آباد پولیس نے واقعے کانوٹس لینے کا مطالبہ کردیا تاہم پارک کے نگران کا کہنا ہے کہ مجسمہ اپنے وزن کی وجہ سے گرا ہے، کسی قسم کی توڑ پھوڑ کے شواہد نہیں ملے۔
یہ بھی پڑھیے
ملکہ وکٹوریہ کا مجسمہ، گمشدگی اور بازیابی کی دلچسپ داستان
منی ایچر اسکلپچر آرٹسٹ نے شہزاد رائے کا شاندار مجسمہ بناڈالا
طاہر نعیم ملک نے متاثرہ مجسمے کی تصویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد آئی ایٹ کے معروف کچنار پارک میں مشہور مجسمے صنف آہن کو نامعلوم انتہا پسندوں نے نفرت انگیزی اور شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کا شکار کردیا ۔ اس واقعہ سے آپ معاشرے میں بڑھتی ھوئی انتہا پسندی شدت پسندی کی لہر کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
اسلام آباد آئی ایٹ کے معروف کچنار پارک میں مشہور مجسمے صنف آھن کو نامعلوم انتہا پسندوں نے نفرت انگیزی اور شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ھوئے توڑ پھوڑ کا شکار کردیا ۔
اس واقعہ سے آپ معاشرے میں بڑھتی ھوئی انتہا پسندی شدت پسندی کی لہر کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔@CDAthecapital @ICT_Police pic.twitter.com/CbNVpdObWB— Tahir Naeem Malik (@TahirNaeemMalik) November 2, 2022
انہوں نے بتایا کہ یہ مجسمہ مجسمہ اسلام آباد کے ایک عظیم مصور نےبطور تحفہ دیا تھا ان کے فن پارے عوامی مقامات پر نصب کیے گئے تھے۔ انہوں نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) اور اسلام آباد پولیس سے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ۔
تاہم اردو نیوز کے مطابق پارک کے نگران حافظ وسیم کاکہنا ہے کہ مجسمے کا اوپری حصے کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے بنیاد ٹیڑھی ہو گئی تھی اور مجسمہ نیچے گر گیا تھا تاہم کسی قسم کی توڑ پھوڑ کے شواہد نہیں ملے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس واقعے کوجس طرح انتہاپسندی سے جوڑا جارہا ہے وہ بالکل درست نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لوہے سے تیار کردہ مجسمے کا اوپر والا حصہ اتنا بھاری ہے کہ پانچ چھ بندوں نے اسے دوبارہ کھڑا کیا ہے اور اپنے وزن کی وجہ سے ہی اس کی لوہے کی بنیادیں ٹیڑھی ہوگئی تھیں جس کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا۔
Regarding unfortunate incident of vandalism of sculpture in Kachnar park, directions have been issued to register an FiR. Meanwhile it has been refixed and instructions have been issued to enhance the security of all Parks.Possibility of staff negligence is also being inquired pic.twitter.com/jw5KcQ8Cx7
— Capital Development Authority Islamabad. (@CDAthecapital) November 2, 2022
دوسری جانب کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے واقعے سے متعلق ٹوئٹ میں کہا ہےکہ کچنار پارک میں مجسمے کی توڑ پھوڑ کے افسوسناک واقعے کے حوالے سے ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ دریں اثنااسے از سر نو ترتیب دے دیا گیا ہے اور تمام پارکوں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شرپسندوں نے گزشتہ سال اگست میں لاہور کے شاہی قلع میں نصب مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کومسمار کردیاتھا جبکہ رواں برس فروری میں بنوں میں گھڑسوار کے مجسمے کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔