سیرل المیڈا نے عمران خان پر حملے کے بعد معنی خیز سوالات اٹھادیے

سینئر صحافی نے اپنے ٹوئٹس کے سلسلے میں پاکستان کے ماضی اور حال کے سیاسی واقعات میں مماثلت ڈھونڈے کی کوشش کی، عمران خان پر حملے کو بینظیر پر کیے گئے حملے سے تشبیہ دیدی۔

پاکستان تحریک انصاف  کے سربراہ عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کے واقعے کے بعد سینئرصحافی سیرل المیڈا نے اہم سوالات اٹھادیے۔

سرل المیڈا نے اپنے ٹوئٹس کے سلسلے میں پاکستان کے ماضی اور حال کے سیاسی واقعات میں مماثلت ڈھونڈے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان پر حملے کے بعد سینئر صحافیوں کی پھرتیوں پر بھی سوالات اٹھ گئے

کرکٹرز اور شوبز انڈسٹری کی عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

 

انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ”پاکستان میں اس وقت شدید غصہ ہے“۔ اس کے بعد انہوں نے  لکھا کہ  ’’لگتا ہے بی بی (بینظیر بھٹو)  کے قتل کا ری پلے ہے‘‘۔

سرل المیڈا نے اہم ترین حالیہ پریس کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ’’بڑی بندوقوں کی عمران خان کو نقصان پہنچانے میں ناکامی کے بعد  اصل بندوقیں باہر لائی گئیں‘‘۔

عمران خان پر ایک اور ممکنہ حملے کا عندیہ دیتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ مرحومہ بے نظیر بھٹو اکتوبر میں ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئی تھیں اور   دسمبر میں ایک اور مہلک حملے میں ماری گئیں تھیں۔

سرل المیڈا نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ”ہر کوئی بالکل وہی مانے گا جس پر وہ پہلے سے یقین کر رہے تھے“۔ انہوں نے سوال کیا، ’’کیا کبھی ان سے نہ لڑنے والوں پر بھی حملہ ہوا ہے؟ ‘‘

انہوں  نے کہا کہ پریس کانفرنس اب ایک تاریخی غلطی لگتی ہے۔سرل  المیڈا نےمزید لکھاکہ”پیپلزپارٹی نے بینظیر بھٹو کے خلاف حملوں سے سیکھا، بلاول کی حفاظت کے لیے ایک بم پروف، بلٹ پروف ٹرک ہے، شاید  عمران اب اپنا مارچ شروع کریں تو بلاول انہیں اپنا ٹرک دیدیں“۔

سینئر صحافی نےاپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ  ”نونیوں اور جیالوں نے مسلم  لیگ ن  اور پیپلزپارٹی کے خلاف عمران خان  کی بیان بازی سے اس قدر نفرت کی کہ انہوں نے بالکل تحریک انصاف جیسا اور اس سے بھی بدتر طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا“ ۔

انہوں نے کہاک یہ 2022 ہے، کوئی بھی پارٹی، کوئی بھی فریق، کوئی بھی سیاست ہو، شہریوں کو مارنے اور ان پر حملہ کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، ایک بہتر اور پرامن پاکستان ضروری ہے“۔

سیرل المیڈا نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھاکہ ساتواں دن: اٹھوورنہ وہ تمہیں مارڈالیں گے۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھاکہ  ساتواں دن تباہی کے قریب تھا، آٹھواں دن بہتر خبر لے کر آئے گا۔

 تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ سرل المیڈا نے ماضی اور حال کے اہم سیاسی واقعات میں مماثلت کی بہترین نشاندہی کی ہے۔

متعلقہ تحاریر