صادق سنجرانی نے پرویز الٰہی کو عمران خان پر حملے کی اطلاع پہنچادی تھی

سینیٹر اعجاز چوہدری اور بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ کے ذریعے سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی سے آگاہ کردیا گیاتھا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بدھ کو  وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی  سے ملاقات کرکے عمران خان پر حملے کی اطلاع پیشگی پہنچادی تھی۔

سینیٹر اعجاز چوہدری اور بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ کے ذریعے سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی سے آگاہ کردیا گیاتھا تاہم انہوں نےاپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے لانگ مارچ جاری رکھا اور کنٹینر پر بھی موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیے

سیرل المیڈا نے عمران خان پر حملے کے بعد معنی خیز سوالات اٹھادیے

رانا ثنااللہ نے عمران خان پر حملے کو مذہبی جنونیت کا معاملہ  قرار دے دیا

نیوز 360 کے ذرائع  چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے  وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کوچیئرمین تحریک انصاف پر ممکنہ حملے کے خدشات سے ایک دن پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں  مونس الٰہی بھی شریک تھے۔

بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے فرزند مونس الٰہی  کے ذریعے تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری اور سابق وزیرداخلہ و سابق ڈی جی آئی بی بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو عمران خان کی زندگی کو لاحق  خطرے سے آگاہ کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری اور بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے  پی ٹی آئی کی قیادت کو ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی سے آگاہ کردیا تھا تاہم سابق وزیراعظم نے اس خطرے کو سنجیدہ نہیں لیا اور اپنی جان کی پروا کیے بغیر لانگ مارچ جاری رکھا۔

متعلقہ تحاریر