اداروں میں موجود ہمدردوں نے حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی، عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی طرز پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم اداروں میں موجود میرے ہمدردوں نے مجھے اس حوالے سے پہلے سے ہی آگاہ کردیا تھا،پلان یہ تھا کہ عمران خان پر توہین مذہب کا الزام لگواکر قتل کروادیا جائے گا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی طرز پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم اداروں میں موجود میرے ہمدردوں نے مجھے اس حوالے سے پہلے سے ہی آگاہ کردیا تھا ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حملے میں زخمی ہونے کے بعد شوکت خانم اسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر قاتلانہ حملہ سلمان تاثیر کی طرز کی کیا گیا تاہم اداروں میں موجود میرے ہمدردوں نے مجھے آگاہ کردیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیے
صادق سنجرانی نے پرویز الٰہی کو عمران خان پر حملے کی اطلاع پہنچادی تھی
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سلمان تاثیر کی طرح قتل کی سازش کی گئی کہ عمران نے دین کی توہین کی ہے اس کے بعد پلان یہ تھا کہ دینی انتہا پسند عمران خان کو قتل کردیں۔ یہ پلان تھا جو کہ میں نے 24 ستمبر کو جلسے میں بتایا۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنے قتل سے متعلق جو وڈیو ریکارڈ کروائی تھی جس میں 4 افراد کو نامزد کیا گیا ہے اس حملے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ اس حملے میں شہباز شریف ، رانا ثنا اللہ اور میجر جنرل فیصل ملوث ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہاکہ شہبازشریف، راناثنااللہ اور میجر جنرل فیصل پر الزامات ہیں مگر ان پر ایف آئی آر کیسےدرج ہوگی، پہلے ان 3 لوگوں کو اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا ہو گا ۔
سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کنٹینر پرمیری ٹانگ پر فائرنگ کی گئی میں گرگیا جبکہ سائیڈ سے ایک حملہ آوور اور سامنے سے دوسرے حملہ آوور نے فائرنگ کی مگر گولیاں میرے اوپر سے گزر گئیں۔
انہوں نے کہا کہ میں زخمی ہوکر گرا تو سامنے والا حملہ آوور سمجھا میں مرگیا ۔ایک وقت ایک حملہ آوور کو پکڑا گیا وہ اصل جنونی نہیں تھا بلکہ یہ پورا پلان تھا ۔اصل منصوبہ سامنے والےحملہ آور کا تھا ۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ قوم کے سامنے پرامن یا خونی انقلاب کے 2 راستے ہیں اب قوم کھڑی ہوگئی ہے ۔ٹھیک ہوتے ہی کال دوں گا اور پھر سڑکوں پر نکلوں گا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کے شروع میں اپنی ایکسرے رپورٹس اسکرین پر دکھائیں جبکہ ڈاکٹر فیصل سلطان نے علاج معالجے سے متعلق بریفنگ دی ۔
Dr. Faisal Sultan gives a briefing on Chairman PTI @ImranKhanPTI's injuries from the failed assassination attempt. #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لاین_ہے pic.twitter.com/BFSJD3D2dr
— PTI (@PTIofficial) November 4, 2022









