چاروں صوبوں کو ملانے والی ٹرین سروس 20 نومبر سے بحال کرنے کا فیصلہ
محکمہ ریلویز کی جانب سے اس سے قبل پشاور سے مچھ تک جعفر ایکسپریس 10 نومبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
عوام کے لئے خوش خبری ہے کہ کوئٹہ ، لاہور ، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کو 20 نومبر سے چلائی جائے گی۔ یہ ٹرین سیلاب کے سبب ڈھائی ماہ سے بند تھی۔
بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے سبب کوئٹہ ، سبی ، جیکب آباد ریلوے سیکشن پر 100 کلومیٹر سے زائد ٹریک متاثر ہوا تھا جس کی وجہ سے کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس ڈھائی ماہ بند ہے۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائیکورٹ کے کنفرم ہونے والے 11 ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
اداروں میں موجود ہمدردوں نے حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی، عمران خان
محکمہ ریلویز نے پشاورسے مچھ (کوئٹہ کے قریبی شہر) تک جعفر ایکسپریس کی سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ کوئٹہ تک ٹرین سروس شروع کرنے میں مزید ڈھائی سے تین ماہ کا وقت لگے گا۔
مون سون بارشوں کے دوران درہ بولان میں کرک کے مقام پر انگریز دور کا بنا ہوا 130 سالہ پرانا ریلوے پل گر گیا تھا جس کی مرمت کا کام این ایل سی کی نگرانی میں آئندہ سال جنوری تک مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد اندورن ملک سے ٹرینوں کی آمدورفت کوئٹہ تک بحال ہوسکے گی۔
محکمہ ریلویز کی جانب سے اس سے قبل پشاور سے مچھ تک جعفر ایکسپریس 10 نومبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب 20 نومبر تک تاریخ بڑھا دی گئی ہے اور پشاور تا مچھ ریلوے سروس 20 نومبر سے بحال کی جائے گی۔