تم پاکستان کے ہیرو ہو، عمران خان کا ابتسام کو خراج تحسین

عمران خان نےوزیر آباد میں قاتلانہ حملے روکنے والے نوجوان ابتسام نامی نوجوان سے ملاقات کی اوراسے خراج تحسین پیش کیا، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے  ابتسام کو حملہ روکنے کے وقت زیب تن کی ہوئی شرٹ پر آٹو گراف بھی دیا ، انہوں نے ابتسام کے گھر آنے کا وعدہ بھی کیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شوکت خانم اسپتال میں قاتلانہ حملے روکنے والے نوجوان ابتسام حسن نامی نوجوان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم کے نوجوان کے جذبے کو سراہا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے شوکت خانم اسپتال میں ابتسام حسن نامی نوجوان نے ملاقات کی۔ ابتسام نے عمران خان پر ہونے والا  قاتلانہ حملہ روکا تھا۔ نوجوان نے مسلح حملہ آوور کو پکڑا بھی تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

اداروں میں موجود ہمدردوں نے حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی، عمران خان

تحریک انصاف کے حکومت مخالف لانگ مارچ کے دوران پنجاب کے ضلع وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ روکنے والے ابتسام نامی نوجوان سے سابق وزیر اعظم نے ملاقات کی اور اسے خراج تحسین پیش کیا ۔

جمعرات  کے روز لانگ مارچ کے دوران ایک مسلح شخص نے اچانک  عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کردی۔ اس دوران ابتسام نامی  نوجوان نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر حملہ آوور کا ہاتھ پکڑا اور فائرنگ کا رخ تبدیل کردیا ۔

ابتسام نے مسلح حملہ آوور کو روکنے کی کوشش کی اور اس پر قابو پالیا۔ عمران خان نے ابتسام حسن کے جذبے کو سراہتے  ہوئے تم نے بہت بہادری دکھائی ہے ۔ تم پاکستانی قوم کے ہیرو ہو۔

اس پر ابتسام نے عمران خان سے کہا کہ قوم کے  ہیرو آپ  ہیں۔میری امی مجھ سے زیادہ آپ کی حامی ہیں ۔دو ہفتے قبل انہیں دل کا اٹیک بھی ہوا تھا تو یہ دو دن بڑی  مشکل سے گزرے ہیں۔آپ وزیرآباد آئیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی وزیرآباد آیا تو آپ کے گھر آؤں گا۔انہوں نے ابتسام کو اس کی شرٹ پر اپنا آٹوگراف بھی دیاجوکہ اس نے حملہ ناکام بناتے وقت زیب تن کی ہوئی تھی ۔

واضح رہے کہ   3 نومبر بروز جمعرات کو تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران پنجاب کے ضلع وزیر آباد کی حدود میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں سابق وزیر اعظم سمیت دیگر رہنما زخمی ہو ئے تھے ۔

متعلقہ تحاریر