فیض آباد میں بائیک سے محروم  ہونے والے اشتیاق کو نیا موٹر سائیکل مل گیا

فیض آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے دوران غریب بائیکیا ڈرائیور اشتاق  کے موٹرسائیکل کو نذرآتش کیا گیا تو این جی او ہینڈز کے چیئرمین نے فوری طور پر اسے 91 ہزار کا چیک دے دیا جبکہ نون لیگی رہنما حنیف عباسی اور پی ٹی آئی کے راجہ بشارت نے بھی نیا موٹر سائیکل دینے کا اعلان کیا ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی اور تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت نے اشتیاق نامی بائیکیا ڈرائیور کو نیا موٹر سائیکل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اشتیاق کا موٹرسائیکل پی ٹی آئی کے کارکنوں نے دوران احتجاج نذرآتش کردیا تھا ۔

اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے دوران غریب بائیکیا ڈرائیور اشتاق کے موٹر سائیکل کو نذر آتش کردیا گیا  جس پر نویں جماعت کے طالب علم  جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور رو پڑا ۔

یہ بھی پڑھیے

تم پاکستان کے ہیرو ہو، عمران خان کا ابتسام کو خراج تحسین

غریب بائیکیا ڈرائیور اشتیاق کی روتی ہوئی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو  پاکستان مسلم  لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی نے لڑکے کو نئی موٹر سائیکل دینے کا اعلان کیا جبکہ پی ٹی آئی کے راجہ بشارت نے بھی  نیا بائیک فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جانب سے موٹر سائیکل سے محروم ہونے والے نویں جماعت کے طالب علم نے روتے ہوئے بتایا تھا کہ میں آن لائن بائیک چلاتا تھا اور صرف یہ ہی میرا مکمل اثاثہ تھا جسے آج  نذرآتش کردیا گیا  ہے ۔

والد کے سائے سے محروم اشتیاق نے کہا کہ میرے 8 بہن بھائی ہیں اور میں آن لائن موٹرسائیکل چلاکر اپنے گھر کے اخراجات پورے کررہا تھا جس سے گزر بسر ہوجاتی تھی مگر آج مجھے میری بائیک سے محروم کردیا گیا ہے ۔

اشتیاق کے مطابق والد کے انتقال کے بعد سے میں اور میرا ایک بھائی موٹر سائیکل چلا کر گزر بسر کررہے ہیں جبکہ تعلیمی اخراجات بھی آن لائن بائیک رائیڈنگ سے پوری کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں ۔

غریب نوجوان اشتیاق کی وڈیو وائرل ہوتے ہیں ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے بائیک رائیڈراشتیاق کو موٹر سائیکل دینے کا اعلان کیا جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی کے راجہ بشارت بھی بائیک دینے کا وعدہ کر گئے ۔

دوسری جانب ہینڈز نامی این جی او نے بائیکیا ڈرائیور اشتیاق کو 91 ہزار روپے کا چیک دے دیا ۔ ہینڈز کےچیئرمین فیصل جمیل نے اشتیاق کو 91 ہزار روپے کا چیک دیکر روتے ہوئے لڑکے کے چہرے پر خوشیاں بکھیر دیں ۔

ہینڈز کے چیئرمین فیصل  جمیل کی جانب سے  اشتیاق کو 91 ہزار کا چیک دیا گیا جس پر نوجوان نے این جی او ہینڈز اور ان کے چیئرمین فیصل جمیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہینڈز مدد کو پہنچی ہے ۔

متعلقہ تحاریر